Sunday, June 15, 2014

Why Interfaith and intersect dialogue is necessary بین المذاہب و بین المسالک مکالمہ کیوں ضروری ہے ؟





حافظ محمد طاہر محمود اشرفی

11 جون، 2014

وطن عزیز پاکستان میں شب و روز انتہا پسندی،دہشت گردی،مختلف مذاہب اور مختلف مسالک کے درمیان مختلف مقامات پر تصادم کی کیفیات پیدا ہو رہی ہیں۔ جب ان حالات میں پاکستان علماء کونسل کی قیادت نے گزشتہ چند ماہ کے دوران لاہور، خانیوال ، کراچی اور اسلام آباد میں مختلف مسالک اور مختلف مذاہب کے مرکزی قائدین کو جمع کر کے باہمی رواداری کا پیغام دینے اور بڑھتے ہوئے فاصلوں کو کم کرنے کی کوشش کی ہے ۔ گزشتہ دنوں اسلام آباد میں قومی کانفرنس کے نام پر ملک کی تمام مذہبی و سیاسی قیادت اور مختلف مذاہب کے قائدین کے درمیان مکالمہ کیوں ضروری ہے کہ عنوان پر جو کانفرنس کی گئی اس میں جہاں بین المذاہب بین المسالک ہم آہنگی پر بات ہوئی وہاں موجودہ حالات میں عورتوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں اور بالخصوص عزت، غیرت کے نام پر بچیوں کا قتل ، بچی کی پیدائش پر اس کو منحوس قرار دیا جانا ، جائیداد میں سے حصہ نہ دینے کی خاطر بہنوں ، بیٹیوں کا نکاح درختوں ، قبروں اور قرآن کریم سے کر دینا جیسے مسائل پر بھی ایک مفصل فتویٰ جاری کیا گیا۔

No comments:

Post a Comment