Miracles of the Quran Part13 اعجاز القرآن قسط تیرہ
کشمکش حق و باطل ( باب سیز دہم)
خواجہ ازہر عباس
قرآن کریم اپنے وحی الٰہی ہونے کے ثبوت میں نظری دلائل کو ہی کافی نہیں سمجھتا وہ کہتا ہے کہ اس کے نتائج کو پرکھ کر دیکھئے ، اگر اس کے نتائج اس کے دعاویٰ کے مطابق بر آمد ہوتے ہیں، تو یہ بات اس کے وحی الہٰی ہونے کا ثبوت ہے۔ اگر اس کے نتائج اس کے دعاویٰ کے مطابق بر آمدنہیں ہوتے تو اس کی وحی ہونے کا دعویٰ باطل ہے۔یہ کیسا عمدہ اور واضح ثبوت قرآن کریم نے پیش فرمایا ہے ۔ وہ کہتا ہے کہ میں ایک نظام پیش کرتا ہوں، اس کے مقابلہ میں تم ایک نظام پیش کرتے ہو تمہارے او رمیرے دعاویٰ کے پرکھنے کا طریقہ یہ ہے کہ اعْمَلُوا عَلَىٰ مَكَانَتِكُمْ إِنِّي عَامِلٌ ۖ فَسَوْفَ تَعْلَمُونَ مَن تَكُونُ لَهُ عَاقِبَةُ الدَّارِ ۗ إِنَّهُ لَا يُفْلِحُ الظَّالِمُونَ ( 6:135)
تم اپنے پروگرام پر عمل کرو، میں اپنے پروگرام پر عمل کرتا ہوں، نتائج خود بتادیں گےکہ کون اپنے دعویٰ میں سچا ہے اور کون جھوٹا ہے، جو نظام ظلم پر استوار ہوگا ، وہ کبھی کامیاب نہیں
ہوسکتا ۔

No comments:
Post a Comment