پانچویں قدر یہ ہے کہ قرآن صرف مومنوں یا مسلمانوں ہی نہیں بلکہ تمام
لوگوں کے وقار اور اس کی حرمت جان کی توثیق کرتا ہے۔ اسلام میں انسانی جان
کی عظمت و حرمت بہت اہم ہے۔ جب انسانی جان کی عظمت و حرمت کو اچھی طرح سمجھ
لیا گیا تو خود بخود آزادیٔ مذہب اور آزادیٔ اصول و معتقدات اور معمولات
کا تصور واضح ہو جاتا ہے؛ ورنہ اگر مذہب کو لوگوں کے حلقوم میں زبردستی
اتارا جائے تو پھر کی عظمت و حرمت کا تصور کہاں باقی رہ جاتا ہے۔
No comments:
Post a Comment