Women's Rights In Islam And Other Religions اسلام اور دیگر مذاہب میں عورتوں کے حقوق
الحاج انصاری محمد پرویز
12 اپریل، 2014
اسلام
سے قبل عورتوں کا وقار مجروح تھا ۔ عورت جب بیوی کا روپ لیتی تھی تو اسکی
حیثیت لونڈی اور غلام سے زیادہ نہ تھی ۔ یہودیت عیسائیت او رہندو مذہب میں
عورتوں کا استحصال کیا جاتا رہا ہے ۔ اہل عرب صنف نازک کی مظلومیت اور
بیچار گی کا پورا فائدہ اٹھاتے تھے ۔ ان کی پیدائش کو ذلت و عار سمجھتے تھے
۔ معصوم و نوازائیدہ لڑکیوں کو زندہ درگور کرنے کا ان میں رواج تھا ۔
عورت کو منحوس سمجھا جاتا اس سے نفرت اور بیزاری کا اظہار کیا جاتا ۔ اس
کو اپنی ملکیت اور خرید وفروخت کی شئے مانا جاتا ۔ لیکن اسلام نے عورت کو
با وقار کیا انہیں عزت و اعزاز بخشا ۔
یہودیوں
اور ان کے عہد نامہ قدیم کے مطابق آدمی کے فنا ہونے اور تکلیف دینے
والی دنیا میں آنے کا سبب صرف اور صرف عورت ہے اور قابل صد ہزار مذمت ۔
انہیں وراثت کا حق نہیں ، یہودیوں میں عورتوں کو کوئی خاص اہمیت نہیں دی
گئی ۔
No comments:
Post a Comment