A Disaster, We are Unable to See ایک ایسا عفریت جو ہمیں نظر نہیں آرہا
مجاہد حسین، نیو ایج اسلام
24اپریل، 2014
تحریک
طالبان کے ترجمان یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ جنگ بندی کا خاتمہ حکومتی
عدم دلچسپی اور اُن کے پیش کردہ مطالبات کو مکمل طور پر تسلیم نہ کیے جانے
کا منطقی نتیجہ ہے۔جواب میں وفاقی وزیرداخلہ بھی اپنے معروضات پیش کرنے میں
مصروف ہیں اور بہت حد تک اس وقت وہ اپنے موقف میں درست ہیں۔دیگر سیاسی و
مذہبی جماعتیں اس حوالے سے تقریباً خاموش ہیں کیوں کہ صورت حال نازک ہوتی
جارہی ہے اورقومی سلامتی کونسل کے اجلاس نے جہاں طالبان اور دیگر جنگجو
گروہوں کو ایک صاف پیغام دیا ہے وہاں حکومت اور فوج کے درمیان کشیدگی کے
خواہش مندوں کو بھی اسی طرح کا پیغام ملا ہے۔مسلح جنگجو ؤں کی طرف سے ممکنہ
حملوں کے پیش نظر حکومت اور سیکورٹی ادارے کس قسم کے جواب کی تیاری کرتے
ہیں ،اس کے بارے میں ابھی سے کچھ کہنا قبل ازوقت ہے کیوں کہ حکومت اور
سیکورٹی اداروں کو مذاکرات شروع ہونے سے کچھ عرصہ قبل کیے گئے فضائی حملوں
کی کامیابی اور اُن کے اثرات سے آگاہی حاصل ہے۔لب لباب یہ ہے کہ دو تین ماہ
کی اذیت پرستی کے بعد ایک بار پھر حالات وہیں سے شروع ہونے جارہے ہیں جہاں
اِن میں قدرے تبدیلی کا موقع آیا تھا۔
No comments:
Post a Comment