War on Terror is getting Unsuccessful دہشت گردی کے خلاف جنگ نا کام ہو رہی ہے
باسل حجازی، نیو ایج اسلام
23اپریل، 2014
اصل
بات یہ ہے کہ دہشت گردانہ فکر ہی دہشت گردی کی تخلیق کا سبب بنتی ہے، دہشت
گرد تو ایک اوزار سے زیادہ کچھ نہیں ہوتا کیونکہ اس کے ہاں غور وفکر نام
کی کوئی چیز نہیں ہوتی، بہت سارے دہشت گردوں کو تو یہ تک پتہ نہیں ہوتا کہ
ان کا شکار دراصل ہے کون اور وہ اسے کیوں قتل کرنے جا رہے ہیں، جس دہشت گرد
نے فرج فودہ کا قتل کیا تھا جب اس سے عدالت میں پوچھا گیا کہ تم نے ایسا
کیوں کیا؟ تو اس کا جواب تھا کہ: کیونکہ وہ کافر تھا، اور جب وکیل نے اس سے
یہ پوچھا کہ تمہیں کیسے پتہ کہ وہ کافر تھا۔۔ کیا تم نے اس کی کوئی کتاب
پڑھی؟ تو اس کا جواب تھا کہ وہ ان پڑھ ہے!؟
No comments:
Post a Comment