Wednesday, April 23, 2014

Folly of God's Defence اللہ کے دفاع کی حماقت


باسل حجازی، نیو ایج اسلام

22اپریل، 2014

قرآن کہتا ہے کہ : ان اللہ یدافع عن الذین آمنوا - اللہ ان لوگوں کا دفاع کرتا ہے جو ایمان لائے ہیں - سورہ الحج آیت 38۔

اگرچہ آیت میں صراحتاً یہ بیان کیا گیا ہے کہ اللہ ہی ایمان لانے والوں کا دفاع کرتا ہے تاہم پھر بھی مؤمنین نے اپنے ناتواں کاندھوں پر اللہ کے دفاع کا بوجھ اٹھا رکھا ہے جیسے اللہ کو اپنے دفاع کے لیے کسی کی ضرورت ہو، قرآن کے اس صریح متن کی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ مؤمنین کا کتابوں، فیس بک کے صفحات اور بلاگوں پر ملحدین سے بحث اور اللہ کے وجود کو ثابت کرنے کی کوششیں اللہ کی صریح توہین ہیں، کیونکہ یہ حقیقی اللہ کا دفاع ہے ہی نہیں جسے کسی کے دفاع کی قطعاً کوئی ضرورت نہیں ہے بلکہ یہ تو اس ذہنی اللہ کا دفاع ہے جو صرف ایسے احمقوں کے ذہنوں میں ہی بستا ہے جنہوں نے خود کو حق پر ثابت کرنے کے لیے اس اللہ کو اپنی انا کا ایسا اوزار بنا دیا ہے جس کے ذریعہ یہ لوگ نہ صرف اپنے اس عقیدے کی بد صورتی کو چھپاتے ہیں بلکہ عام مسلمانوں کو اللہ اور اس کے رسول کے وہمی دفاع میں مصروف کر کے انہیں تہذیبِ نفس اور وجدان کی تقویت سے دور کرتے ہیں۔




No comments:

Post a Comment