Muslims Should Behave
Rationally, Not Just Emotionally مسلمانوں کو صرف جذباتی نہیں بلکہ فکری
رویہ اختیار کرنا چاہیے، نیو ایج اسلام فاؤنڈیشن کی تقریب میں مشہور
پاکستانی مفکرمبارک حیدر کا اظہار خیال
نیوایج اسلام نیوز بیورو
26 اپریل 2014
نیو
ایج اسلام فاؤنڈیشن نے مشہور پاکستانی مفکر اور پوری دنیا میں ترقی
پسندمسلمانوں کے درمیان نقد و نظر اور فکر و محاسبہ کا احیاء مانی جانے
والی عالمی سطح پر مشہور کتابوں ’’تہذیبی نرگسیت‘‘ ، ’’مبالغے، مغالطے‘‘ کے
مصنف جناب مبارک حیدر کے ساتھ مختلف مسائل پرخصوصی گفتگو کا انعقاد کیا۔
جناب مبارک حیدر ساؤتھ ایشیا فری میڈیا ایسو سی ایشن، لاہور کے ڈائریکٹر
بھی ہیں۔
پروگرام
کے شروع میں نیو ایج اسلام فاؤنڈیشن کے چئر مین اور نیو ایج اسلام کے
ایڈیٹر ان چیف جناب سلطان شاہین نے ہندو مسلم مفکر، دانشوران اور صحافیوں
پر مشتمل سامعین کے سامنے مہمان خصوصی جناب مبارک حیدر کا ایک مختصر سا
تعارف پیش کیا۔ اور انہوں نے اس پراگرام کے لیے دعوت نامہ قبول کرنے پر
جناب مبارک حیدر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
سلطان
شاہین نے ڈاکٹر مبارک حیدر کا استقبال کرتے ہوئے سامعین کے سامنے ان
پاکستانی مسلم دانشوروں کی بہادری کو سراہا اور ان کی تعریف کی جو سچائی سے
پردہ اٹھانے اور انتہا پسندوں کا سامنا کرنے کے لیے واقعی اپنی گردنوں کو
تلوار کی دھار پر رکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "میرے خیال میں یہ اور بھی
زیادہ قابل تعریف ہے اس لیے کہ اس جنگ میں ہندوستانی مسلم دانشوروں کی
شمولیت بہت کم ہے، اگر چہ ہندوستان میں یہ انتہا پسند اس پوزیشن میں نہیں
ہیں کہ وہ تشدد پر اتر آئیں"۔
No comments:
Post a Comment