Tuesday, May 6, 2014

Spiritual Caliphate or Just the Discipleship روحانی خلافت یا پیری مریدی







ڈاکٹر راشد ساز، دہلی
وحی ربانی کے گرد فقہا ء کے قائم کردہ حصار سے امت کی راہ گم ہوگئی ۔ مسلمانوں کی ملی اور مذہبی زندگی اپنے ہی جیسے انسانوں کی متضاد او رمتحارب آراء کے گرد گردش کرنے لگی ۔اب کسی کو اس بات سے کوئی سروکار نہ رہا کہ کسی  مسئلہ  پر خدا کی کتاب کیا کہتی ہے ، بلکہ اہمیت  اس بات کو حاصل ہوگئی کہ اس بارے میں ان کا مسلک کیا کہتاہے، جب ایک بار انسانوں  کی گردنوں پر انسانوں کو اختیار حاصل ہوگیا تو نت  نئے عناوین سے چھوٹے چھوٹے روحانی خداؤں اور احبار اسلام کا ظہور فطری  تھا، کہ بعینہ یہی صورت حال پا پائیت  نے بعثت نبوی سے پہلے قائم  کر رکھی تھی ، بلکہ  آگے چل کر تو چرچ کے نمائندے گناہ و ثواب کی بخشش اور جنت  و جہنم کے پروانے بھی عطا کرنے لگے ۔جس کا جی چاہتا وہ حسب توفیق نذرانہ کے عوض اپنی نجات  کا تسلی بخش انتظار کرلیتا ۔

No comments:

Post a Comment