Boko Haram and the Rest Halal بوکو حرام ،باقی سب حلال
یاسر پیر زادہ
14، مئی، 2014
افریقہ
کا ایک ملک ہے ،نام ہے نائیجیریا ،آبادی کے لحاظ سے یہ دنیا کا ساتواں بڑا
ملک ہے جس کی آبادی سترہ کروڑ ہے جن میں سے تقریباً آدھے مسلمان اور باقی
مسیحی ہیں، 1960میں انگریزوں سے آزادی کے بعد اس ملک میں خانہ جنگی رہی ،اس
دوران مختلف مواقع پر فوجی مداخلت ہوئی اور زیادہ تر عرصے میں فوج نے ہی
اقتدار پر قبضہ کئے رکھا،تاہم 1999کے بعد سے یہاں ٹوٹی پھوٹی جمہوریت قائم
ہے،انتخابات کے نتیجے میں عوامی نمائندوں کا انتخاب عمل میں لایا گیا ہے
مگر ان انتخابات کو کلی طور پر صاف اور شفاف نہیں مانا گیا ۔نائیجیریا،
افریقہ میں تیل پیدا کرنے والے ممالک میں سر فہرست ہے جس کی وجہ سے اس کا
جی ڈی پی لگ بھگ پانچ سو ارب ڈالر ہے ،امید کی جاتی ہے کہ 2050تک نائیجیریا
کی معیشت کا شمار دنیا کے پہلے بیس ممالک میں ہوگا ‘نائیجیرین اسٹاک
ایکسچینج افریقہ کا دوسرا بڑا اسٹاک ایکسچینج ہے جبکہ نائیجیریا کی ٹیلی
کمیو نی کیشن مارکیٹ دنیا میں سب سے تیز رفتاری سے ترقی کرتی ہوئی مارکیٹس
میں سے ایک ہے ۔نائیجیریا میں میڈیا کا پھیلائو خاصا وسیع ہے ،ملک میں
سینکڑوں ٹی وی اور ریڈیو چینلز ہیں تاہم غیرملکی ریڈیو کی نشریات پر پابندی
ہے ، شہروں میں زیادہ تر نجی ٹی وی چینلز ہی دیکھے جاتے ہیں ،اس کے علاوہ
ملک میں سو سے زائد قومی اور علاقائی اخبارات اور جرائد ہیں۔ نائیجیریا
دنیا کے ان تین ممالک میں شامل ہے جہاں پولیو کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں
آیا ہے ۔
No comments:
Post a Comment