Wednesday, May 28, 2014

Search for Truth: Book Review حقیقت کی تلاش: تعارف و تبصرہ



حسین امیر فرہاد
زاویۃ الکتب
تعارف و تبصرہ
( حقیقت کی تلاش)
اس کتاب کے مصنف ہیں ، میاں فاروق عنایت ۔ یہ کتاب نیوز کے اچھے کاغذ پر چھپی ہے ، لکھنے  والے اٹک کر سرکاری اسکول میں تدریس کے پیشے سے منسلک ہیں، ہارڈ جلد صفحات 664 قیمت 750 روپے ۔ ڈاکٹر ارشد محمود ناشاد صاحب نے اس پر تعارف لکھا ہے ۔ انکشاف کیا ہے کہ یہ کتاب محیر العقول واقعات  کی حامل بھی ہے ۔ مصنف صاحب کہیں طریقت  و شریعت  کا شارع ، اخلاقیات کے نقیب اور روحانیات  کے مسافر دکھائی دیتے ہیں ، کہیں دنیا دار کہاں سائنس  دان اور سیاست دان لگتے ہیں ۔ انہوں نے اور ابھی بہت کچھ لکھا ہے مگر قارئین  کرام تھوڑے پر گزارا کریں ۔
کیونکہ مجھے یاد آیا کہ ایک نو وارد نے مسجد  سے ملحقہ دروازے  پر دستک دی تو مولوی صاحب کا نوکر نکلا کہا فرمائیے ۔ نووارد نے پوچھا کہ کیا حافظ خطیب ، مولانا رکن الدین پیشوائے سالکین  ، قطیب دوراں  مدظلہ لہ العالی یہاں رہتے ہیں ؟ نوکر نے کہا یہ تو چھوٹی سی کوٹھڑی ہے اس میں اتنے  آدمی  کیسے رہ سکتے ہیں ؟ اس میں تو ایک ملا جی رہتے ہیں ۔
کتاب میں عشق کا ذکر کثرت سے ہے اسی عشق  کے عنوان کے تحت صفحہ 425 پر رقم طراز ہیں ۔

No comments:

Post a Comment