Pakistan Media Itself in a Pathetic Condition اپنا گریبان چاک
مجاہد حسین، نیو ایج اسلام
22 ، مئی ، 2014
پاکستانی
ذرائع ابلاغ میں جاری کش مکش کے بارے میں احتیاط کے ساتھ یہ کہا جاسکتا ہے
کہ ضرور رنگ لائے گی اور چوکھا لائے گی کیوں کہ جس طرح ایک دوسرے کے خلاف
پشتے مضبوط کیے گئے ہیں، یہ کوئی معمول کی بات نہیں۔بحثیت مجموعی پاکستانی
ذرائع ابلاغ کی ساخت اور مزاج ابھی پختگی کے انتہائی ابتدائی مراحل ہی طے
کرپارہے تھے کہ اُن پر ایک ایسی اُفتاد آن پڑی ہے، جس سے مکمل طور پر بچ
جانا اِس کے بس کی بات نہیں۔مسئلہ کسی ایک خاص ابلاغی ادارے کا نہیں بلکہ
مسئلہ اجتماعی تصور اور رویے کا ہے ،جس کے اجزائے ترکیبی کے بارے میں جامع
بحث ابھی شروع نہیں ہوسکی۔اس کی بڑی وجہ بیرونی مداخلتیں ہیں جو آسانی کے
ساتھ ذرائع ابلاغ کی عمارت میں سیند لگانے میں کامیاب ہوجاتی ہیں۔جہاں تک
اس بات کا تعلق ہے کہ ابلاغی اداروں کی کاروباری رقابت اس قضیے کی اصل جڑ
ہے، تو اس میں کوئی شک نہیں کہ ایسی رقابتیں ہر جگہ اپنا وجود رکھتی ہیں
لیکن یہ پہلو ہمیشہ مدنظر رہتا ہے کہ فریق ثانی سے صحت مند مقابلہ تو موجود
رہے لیکن اِس کو تہس نہس کر دینے کا تصور حاوی نہیں ہوتا۔
No comments:
Post a Comment