Cultural Narcissism- Part3 (تہذیبی نرگسیت حصہ(3
مبارک حیدر
وہ عقائد جو دنیا بھر میں احیائے دین اور غلبۂ اسلام کی تحریک کی بنیاد میں کار فرما ہیں، یوں بیان کیے جاسکتے ہیں۔
1۔ اسلام مکمل ضابطۂ حیات ہے،اس میں ہرمسئلے کا آخری اورابدی حل موجود ہے۔
2۔
اسلام کا ہر حکم، ہر ضابطہ ہمیشہ کے لئے ہے یعنی ہر زمانے میں اسی طرح عمل
کیا جائے گا جیسے رسول اللہ ﷺ اور شیخینؓ کے دور میں کیا گیا۔
3
۔ اسلام واحد سچائی ہے ، اس کے علاوہ جو کچھ ہے اسے اسلام کے
مطابق ڈھلنا چاہیے ورنہ اسے ختم کرنا مسلمانوں کا فرض ہے یعنی جو بھی اسلام
سے اختلاف کرے گمراہی پر ہے اور جاہلیت پر ہے جس کو ختم کرنا مسلمانوں پر
فرض ہے۔
4
۔ اللہ کا حکم ہے کہ اسلام کوتمام دوسرے مذہبوں اور نظاموں پر غالب کیا
جائے کیونکہ اسلام کے علاوہ ہرنظام جاہلیت کا نظام ہے اور اللہ سے بغاوت
ہے۔
5۔
مسلم امہ سب قوموں سے افضل ہے اور اسے دنیا پر حکومت کے لئے چن لیا گیا
ہے۔دنیا اور آخرت کی فضیلت صرف سچے مسلمان کے لئے ہے سچا مسلمان وہ ہے جو
شرع کے مطابق عمل کرتا ہے۔
6
۔ دنیا پر اسلام کو غالب کرنے اور کفر کی طاقتوں کو مٹانے کے لئے نیت کرکے
جو بھی قدم اٹھایا جائے وہ جہاد ہے اس جہاد میں مرنے والا شہید ہے ۔ شہید
کا انعام ہے جنت اور اس کی حوریں۔ شہید کے سب گناہ معاف ہوجاتے ہیں،شہید کا
انعام شہادت کے حاصل ہوتے ہی شہید کو حاصل ہوجاتا ہے۔
No comments:
Post a Comment