Monday, February 3, 2014

Tipu Sultan: The Flag Bearer of Hindu-Muslim Unity ہندو مسلم اتحاد کاعلمبردار : ٹیپو سلطان
رفیع الدین حنیف قاسمی، وادی
29 جنوری ، 2014
جنگ آزادی کے عظیم سور ما، برطانوی سامراج کے خلاف سینہ سپر ہونے والےاولین مجاہد آزادی سلطان کے حوالہ سے وقتاً فوقتاً یہ آواز اٹھائی گئی اور ان کے ہندو مسلم یکسانیت اور مذہبی رواداری عمل کو نشانہ بنایا گیا او ر اس ہندوستان کے عظیم سپوت کے حوالہ سے یہ باور کرانے کی کوشش کی گئی کہ اس نے مذہبی تعصب برتا تھا، چنانچہ اتوار کو جب یوم جمہوریہ کے موقع پر پریڈ میں کرناٹک کی جھانکی میں 18 صدی کے حکمراں ٹیپو سلطان کی شاندار روایات کو پیش کرنے کی کوشش کئی گئی اور ہاتھوں میں تلوار لئے ٹیپو سلطان کے مجسمے کا جوں ہی راج پتھ کے گذر ہوا تو اس کے بعد سو شل میڈیا پر یہ بحث چھڑ گئی ، کسی نے ٹیپو سلطان کو برطانوی سامراج کے خلاف سینہ سپر ہونے والا عظیم حکمراں قرار دیا تو کسی نے اس عظیم سپوت کے تعلق سے اپنی مذہبی منافرت اور دریدہ ذہنی کا ثبوت پیش کیا، اور اس کو ظالم و جابر حکمراں قرار دیا اور اسے ہزاروں لوگوں کی موت کاذمہ دار بتلایا ، اور ٹیو ٹر پر بعض لوگوں نے ٹیپو سلطان کے ذریعہ قتل، ٹارچر، ہندؤں کامذہب کروانے ، مندروں کو تباہ کرنے والے واقعات پیش کئے ۔ ٹیپو سلطان کے ہندو مسلم عدم رواداری اور عدم یکسانیت کی بات دراصل یہ تاریخ سے عدم واقفیت اور تاریخ کے مطالعہ کی کمی یا خود اس عظیم جنگ آزادی کے سورما کے خلاف اس کے مسلمان حکمراں ہونے کی وجہ سے بے جا الزام ہے۔ ٹیپو سلطان ایک انتہا باصلاحیت ، قابل، بے پناہ بہار اور دور بین نگاہ حکمراں تھا ، اس ملک کو انگریزوں کی غلامی سے بچانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی ، انہیں شکست بھی، لیکن انگریزوں کے دیگر علاقوں کے مسلمان حکمرانوں
 

No comments:

Post a Comment