Tuesday, February 25, 2014

Islam on the Internet انٹرنیٹ پر اسلام کی شبیہ

سید منظور عالم، نیو ایج اسلام
20 فروری 2014
ہاں، ہم نے تو اب تک یہی سنا ہے کہ اسلام کا مطلب اطاعت گزاری قبول کرنا، سر تسلیم خم کرنا اور اپنی رضا کو مرضی مولا کے حوالے کرنا ہے۔ لیکن، اطاعت گزاری قبول کرنے کا معنیٰ فی الحقیقت ہے کیا؟ کیا صرف ایک دن میں پانچ مرتبہ نماز ادا کرنا، ایک مہینے کا روزہ رکھنا اور زندگی میں ایک مرتبہ حج کرنا ہی اسلام پر عمل پیرا ہونا اور خدا کےسامنے سر تسلیم خم کرنا ہے؟
اس سلسلے میں انٹرنیٹ پر ہر انسان کو بے شمار مواد دستیاب ہیں۔ آپ کو صرف گوگل پر ‘‘اسلام’’ (Islam) ٹائپ کرنے کی ضرورت ہے اور فوراً ہی آپ کے سامنے اس قسم کے مواد ہوں گے‘‘Islam is a monotheistic and Abrahamic religion articulated by the Quran’’ (اسلام قرآن کا پیش کردہ وحدانیت پر مبنی ایک ابراہمی  مذہب ہے)1؛ ‘‘one way trip to Mars prohibited in Islam’’، (مریخ کا یک طرفہ سفر اسلام میں ممنوع ہے)۔2
گوگل کے بالکل پہلے ہی پیج پر ایک اسلام مخالف ویب سائٹ ہےجو کہ اپنے نظریات کی تشہیر انتہائی گمراہ کن انداز میں کرتی ہے۔ دوسرے پیج پر بھی ایک ایسی سائٹ ہے جو بالکل ہی گمراہ کن ہے۔ میرے اندازے کے مطابق اسلام مخالف ویب سائٹس کی تعدا اگر زیادہ نہیں تو ‘‘اسلامی’’ ویب سائٹس کے برابر ضرور ہے۔
 

No comments:

Post a Comment