Islamic Economy During Khilafat-e-Rasheda (Part 4) خلافت راشدہ کا اقتصادی جائزہ حصہ 4
خورشید احمد فارق
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قائم کردہ اقتصادی نظام میں ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے تصّرفات
ذیل میں اس بات کا جائزہ لیا جائے گا کہ ابوبکر رضی اللہ عنہ صدیق نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بنائے ہوئے اقتصادی نظام میں (1) کیا کیا تصرفات کئے اور کیوں (2) ان کے عہد میں اقتصادی ترقی کے وسائل کیا تھے اور (3) ابو بکر صدیق نیز مسلمانوں کی اقتصادی حالت کیسی تھی ۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اقتصادی نظام کی عمارت ان بنیادوں پر قائم تھی :
(1) مدینے سے نکالے ہوئے یہودی قبیلوں کی غیر منقسم منقولہ اور غیر منقولہ دولت ( زروسیم ، ہتھیار، گھوڑے ، اونٹ ، مکانات، گڑھیاں، اراضی، نخلستان)
(2) مُخیریق یہودی کے موہوبہ سات نخلستان ۔
(3) نصف خیبر کے نخلستان اور زراعتی فارم ۔
(4) نصف خیبر اور نصف وادی القریٰ کا خمس ( جو نخلستانوں اور زراعتی اراضی کی شکل میں تھا
No comments:
Post a Comment