Saturday, March 22, 2014

The International Community Must Actively Address the Menace of Jihadism جہادازم اور اسلام کی پر فریب تشریحات کی اس آفت کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی برادری کومستعد رہنا ضروری ہے: سلطان شاہین



سلطان شاہین ، ایڈیٹر نیو ایج اسلام
18مارچ، 2014
اقوام متحدہ کی حقوق انسانی کونسل
مستقل پچیسویں نشست (2014 مارچ 28-3)
ایجنڈا آئٹم 4: اقوام متحدہ کی حقوق انسانی کونسل کے لئے خصوصی تشویش کے موضوعات
سلطان شاہین، ایڈیٹر نیو ایج اسلام کا مکمل زبانی بیان
عزت مآب صدر
افغانستان سے نیٹو افواج کی واپسی اور شمالی امریکہ، یورپ اور دنیا کے باقی حصوں میں شام کی جہادی مہم سے اسلامی دہشت گردوں کی واپسی کے بعد پیدا ہونے والے حالات کو لیکر جنوبی اور وسطی ایشیائی ممالک بڑے فکر مند ہیں۔ افغانستان اور پاکستان میں طالبانی جہاد کا بڑھتا ہوا رجحان ہندوستان اور بنگلہ دیش میں دہشت گردی میں اضافہ کی وجہ بھی ہو سکتا ہے۔
جناب صدر! ایک تجربہ سے یہ ظاہر ہوا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ محض فوجی ذرائع سے نہیں لڑی جا سکتی۔ اس جنگ میں جس قدر فوجی اقدامات کا عمل دخل ہے اسی قدر اس کی نظریاتی بنیادیں بھی ہیں۔ اسلام کی علیحدگی پسند، سیاسی، جابر اور جہادی روایتوں کی مزاحمت کی جانی چاہیے اور حصول نجات کے لئے ایک جامع اور روحانی راستہ کے طور پر اسلام کی مرکزی تعلیمات کو بھرپور طریقے سے فروغ دیا جانا چاہیے۔ مغربی حکومتوں میں صرف برطانیہ نے اس جنگ کی نظریاتی نوعیت کے تعلق سے بیداری کا ثبوت دیا ہےاور نظریاتی طور پر اس کا مقابلہ کرنے میں مسلمانوں کی مدد کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ لیکن اس سلسلے میں برطانوی مسلمانوں کا ردعمل مایوس کن رہا ہے۔
دنیا بھر کے مسلمان اس حقیقت سے انکار کر رہے رہیں۔ ان کے اندر خود احتسابی کی معمولی سی علامت بھی نہیں پائی جاتی۔

No comments:

Post a Comment