Thursday, March 20, 2014

Muslim Heroes and Role Models مسلم ہیرو اور مثالی شخصیات




مائک غوث کی تحریر نیو ایج اسلام کے لئے
6 دسمبر 2013
ہر بچہ ، نوخیز اور نوجوان اپنی زندگی میں کسی نہ کسی  کی عزت اور قدردانی  کرتا ہے ، ان کی طرح بننا چاہتا ہے اور آخر کار ایک دن ان کی طرح بن ہی جاتا ہے ۔بلا شبہ مثالی شخصیات کا  ایک سول سوسائٹی کی کامیابی میں بڑا اہم کردار  ہوتا ہے۔
میں پچھلے بیس سالوں سے مذہبی تکثیریت اور سول سوسائٹیز کا مطالعہ کر رہا ہوں اور مسلمانوں کے درمیان مثالی شخصیات کے قحط الرجال سے میں بڑی مایوسی کا شکار ہوا ہوں۔ وہ خود کو تسلیم کرنے سے کہیں زیادہ خود کا یہودیوں کے ساتھ موازنہ کرتے ہیں ۔ کم  از کم ایک سال میں دو مرتبہ ایسا ہوتا ہے کہ اتنی بڑی مسلم کمیونٹی میں برائے نام  تعداد کے مقابلے میں چھوٹی سی یہودی برادری کے بے شمار نوبل انعام یافتگان کو  ای میل کے ذریعہ پیش کیا جاتا ہے ۔تقریبا ایسا ظاہر ہوتا ہے  کہ وپ کسی کی قیادت کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے ۔
مایوسی کا شکار نہ بنیں ، اب بھی امید کی کرنیں زندہ ہیں ، اس لئے کہ ہمارے پاس  اب بھی ایسی کچھ  عظیم مسلم  شخصیتوں (مردوں اور عورتوں) کی وراثت ہے جو کہ ہمارے لئے بے مثال رول ماڈل ہیں ۔گزشتہ 100 سالوں میں ہماری تاریخ کے  دامن میں سید احمد خان ،علامہ اقبال ، مولانا ابوالکلام آزاد وغیرہ  جیسی تاریخ ساز شخصیات کی جلوہ باریاں ہیں جنہوں نے تعلیمی اداروں کا قیام کیا  اور ناقدانہ سوچ و فکر کی ایک روایت قائم کی۔ وہ صرف مسلمانوں کے لئے ہی  ہیرو نہیں تھے بلکہ دوسروں کے لئے بھی ان کی زندگیاں نشان راہ تھیں ۔
ان شخصیات نے خود کے  اور دوسرے مذہب و ثقافت کو اپنانے والوں کے درمیان  کوئی  روکاوٹ بنے بغی
http://newageislam.com/urdu-section/d/56112

No comments:

Post a Comment