Is Elimination of Terrorism Possible? (Part 2) کیا دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہے؟ قسط دوئم
مجاہد حسین، نیو ایج اسلام
15 مارچ، 2014
اس
میں کوئی ابہام باقی نہیں رہاکہ ریاست پر قبضے کے خواہاں دہشت گردوں اور
اُن کے حامیوں کاصفایا مشکل ترین اہداف میں شامل ہوچکا ہے کیوں کہ پاکستان
میں سول و فوجی حکومتوں کی ناقص کارکردگی نے عام لوگوں کو اتنا زیادہ متنفر
کردیا ہے کہ وہ عبرتناک سزاکے تصور میں راحت محسوس کرنے لگے ہیں۔مذہبی
لبادہ اوڑھے انتہا پسندوں کے بارے میں یہ بھی تصور کیا جاتا ہے کہ وہ درویش
صفت انسان ہیں اور اِن کا اکل کھرا موقف و مقصد یہ ہے کہ اللہ کی زمین پر
اللہ کا قانون پوری قوت کے ساتھ نافذ کردیا جائے چاہے اس کے حصول کے لیے
جتنے بھی انسانوں کو قتل کیا جائے ،کوئی حرج نہیں۔
No comments:
Post a Comment