Jihadist Magazine Azaan’s Call
for Western Muslims to Attack Their Own Homelands مجلہ اذان میں یوروپ
کے مسلمانوں کو اپنے اپنے وطن میں حملہ کرنے کی دعوت قطعی طور پر اسلامی
تعلیمات کے خلاف ہے
غلام غوث، نیو ایج اسلام
20 فروری 2014
ایک
طالبانی جہادی مجلہ اذان میں یہ زہر آلود بیان شائع کیا گیا کہ ‘‘اگر آپ
مغربی باشندے ہیں تو اپنے اپنے ممالک میں حملے کریں’’، ‘‘اور ایسا کرنا آپ
کا ایک مذہبی فریضہ ہے، اگر آپ جہاد کے مقصد پر نکلتے ہیں تو اتنا یقین
رکھیں کہ آپ جنت میں جائیں گے جہاں 72 حوریں آپ کو گلے لگانے کے لیے آپ کا
انتظار کر رہی ہیں’’۔
مجلہ
اذان کا چوتھا شمارہ مارچ 2013 میں شائع ہوا ہے۔ اس مجلہ کو خراسان میں
واقع ایک میڈیا گروپ نے شائع کیا ہے جس میں ازبکستان، تاجکستان، ایران کے
مشرقی حصوں، افغانستان کے علاوہ پختونخوا اور بلوچستان جیسے پاکستان کے
مختلف حصوں پر قبضہ کرنے کے طالبان کے خوابوں کی عکاسی ہوتی ہے۔ خراسان اس
ایک بڑے خطے کا تاریخی نام ہے۔
گزشتہ
شمارے کی طرح یہ شمارہ بھی اسلام کے نام پر ایسے نظریات سے بھرا پڑا ہے کہ
جن کی وقعت زہر آلود اسلام مخالف پروپگنڈہ سے زیادہ نہیں ہے۔ دوسرے جہادی
رسالوں کی طرح اس رسالہ میں بھی اسلام کی بڑی بے حرمتی کی گئی ہے جس کا
ارتکاب پاکستانی ریاست نے کیا ہے جو ان رسالوں کی اشاعت کی اجازت دیتی ہے۔
ان رسالوں میں پیش کئے گئے نظریات کی تردید کرنے پر پاکستان میں نیو ایج
اسلام (NewAgeIslam.com)
پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، اور وہ نظریات دن بہ دن فروغ پاتے جا رہے
ہیں۔ حالانکہ اس میں تعجب کی کوئی بات نہیں ہے کہ اس ویب میگزین کے ایڈیٹر
جناب سلطان شاہین نے ستمبر 2013 میں منعقد ہونے والے اقوام متحدہ کی حقوق
انسانی کونسل کے گزشتہ سیشن میں کہا تھا کہ اسلامی قرار داد کی بے عزتی اور
بے حرمتی کو اس وقت تک خاطر میں نہ لائیں جب تک کہ خود اسلام کو اسلامی
ممالک میں جہادی کتابوں اور مجلات سے محفوظ نہیں کر لیا جاتا۔
No comments:
Post a Comment