Monday, May 12, 2014

Oppressors in the name of Islam are its Enemy اسلام کے نام پر ظلم کرنے والے اسلام کےدشمن ہیں


ڈاکٹر غلام زرقانی 
10 مئی، 2014
ظلم بہر کیف ظلم ہے، خواہ کوئی بھی کرے او رکسی پر بھی کرے، تاہم وہ ظلم و تشدد سب سے بڑھ کر ہے جو بنام ‘ اسلام’  ہو۔ وجہ  صاف ظاہر ہے کہ عام نوعیت  کے ظلم  سے ایک طبقہ  مثاتر ہوتاہے،  جب کہ مذہب کی آڑ میں ہونے والے ظلم کے منفی اثرات مذہب  کے ماننے والے سارے افراد تک پہنچتے ہیں ۔ دوسرے  لفظوں میں آپ کہہ سکتےہیں کہ ایسے افسوسناک حالات میں غیروں  کو مذہب اسلام پر انگلیاں اٹھانے کے ‘مستند مواقع ’ ہاتھ آجاتے ہیں  ۔ٹھیک ہے تسلیم کیے لیتےہیں  کہ مذہب  کے ماننے والوں کی غلط حرکتوں کی بنیاد پر مذہب  کو  نشانہ بنانا ضابطۂ عدل و انصاف کے خلاف ہے ، لیکن لاکھوں  دشمنوں  کی بھیڑ میں طعن  و تشنیع  کے ضابطے کی کون پرواہ  کرتا ہے ۔ انہیں تو اسلام  کا مقد س  چہر داغدار کرنے کابہانہ چاہیے  اور یہ بہانہ  شدت پسند مسلمانوں کی بعض  جماعتیں فراہم کر دیتی ہیں ۔ پھر میڈیا حرکت میں آجاتاہے او رمنفی  پروپیگنڈہ  کا بازار گرم ہوجاتا ہے ۔ کہنے کو ذرائع  ابلاغ اپنے آپ کو غیر جانبدار ظاہر کرنے کے لیے ‘‘ ہماری صفائی’’  پر مبنی  بیانات بھی نشر کردیتے ہیں، تاہم امعان  نظر سے دیکھیں  توپس پردہ عداوت، نفرت اور بغض  و حسد کی جھلک صاف دکھائی دے گی۔کیا  یہ حقیقت نہیں کہ پہلے اسلام کے حوالے سے منفی بیانات نشر کیے جاتے ہیں، پھر درمیان میں ہماری  بات پیش کی جاتی ہے اور پھر اختتام  مذاکراہ  ایسی گفتگو پر ہوتاہے، جس سے ہماری باتیں دب جاتی ہیں  اور سننے والو ں کے قلوب و اذہان میں شریعت اسلام کی منفی تصویر پوری طرح چھا جاتی ہے۔

1 comment:

  1. السلام علیکم ڈاکٹر صاحب ۔آپ کی کتاب (اسلام زد پہ کیوں ) بہت عمدہ ہے

    ReplyDelete