Jihad An-Nikah: Things are Sold Here جہاد النکاح ، یہاں ہر چیز بکتی ہے
جاوید عباس رضوی
12 اکتوبر، 2013
یہاں
ہر چیز بکتی ہے ، سستے دام میں بکتی ہے ، بہت ارزاں بکتی ہے اور صبح و شام
بکتی ہے، میں دنیا کی بات کرتا ہوں، میں عالم اسلام کی بات کرتا ہوں، جہاں
عزتیں بکتی ہیں، جہاں عصمتیں بکتی ہیں ، جہاں بیٹیاں اپنوں کے ہاتھ بکتی
ہیں، ماں باپ کے ہاتھ بکتی ہیں، جہاد کے نام پر بکتی ہیں ،اسلام کے نام پر
بکتی ہیں، فتووں کے نام پر بکتی ہیں، سرعام بکتی ہیں ، چپ سادھ کر بکتی
ہیں ، جہادیوں کے ہاتھ بکتی ہیں، مفتیان دین کے ہاتھ بکتی ہیں ، عصمتیں
فتووں میں بکتی ہیں ، فتوے عصتموں میں بکتےہیں ، آئے روز دل کو دھلانے
والی حقیقتیں سامنے آتی ہیں ، کبھی سادہ لوح خواتین کا استحصال کیا جارہا
ہے ، تو کبھی بندوق کے زور پر آبرو ریزی انجام دی جاتی ہے، کبھی ٹی وی
اینکر پر سن غادی عویس کوجہاد النکاح کو حاملہ ہو کر ماں باپ کے پاس لوٹا
یا جارہا ہے تو کبھی معصوم 15 سالہ روان میلاد الدہ کو نام نہاد جہادی
اپنی ہوس کا شکار بناتے ہیں ۔
کتنے
افسوس کی بات ہے کہ اسلامی قوانین و احکامات کا پس و لحاظ کئے بغیر قرآنی
احکامات و تعلیمات کی پرواہ کئے بغیر ، مسلمانوں کے جذبات
No comments:
Post a Comment