Friday, September 27, 2013

Save Islam From the Islamists اسلام پسندوں سے اسلام کو بچائیں


ایمن ریاض  ، نیو ایج اسلام
24 ستمبر ، 2013
اسلام جو ہے اور جو اسلام پسند کرتے ہیں ان کے درمیان ایک زبر دست تصادم پایا جاتاہے ۔ اسلام ایک ایسا روحانی نظام ہے جسے کوئی بھی اپنی مرضی کو خدا کے سپرد کر کے حاصل کر سکتا ہے، جب کہ اسلام پسند وہ نام نہاد متقی مسلمان ہیں جو اس بات میں یقین رکھتے ہیں کہ ان کی روحانیت دیگر غیر مسلموں اور " منحرف " مسلموں ( مثلاً صوفیائے کرام وغیرہ) کو  ان کے اپنے اسلام کے قبول کرنے پر مجبور کرنا ہے  اور اکثر دہشت گردی کے ذریعہ اسی عقیدہ پر عمل کرنے پر مجبور کرنا ہے ، ۔ 1
میں سمجھتا ہوں کہ کوئی بھی شخص کلمہ شہادت(لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ) کہے بغیر ہی  مسلمان ہو سکتا ہے، ایک انسان  اپنے  اعمال کی بنیاد پر  مسلمان ہوتا ہے وضع قطع  یا الفاظ کی بنیاد پر نہیں ۔ پورا قرآن ایسی آیتوں سے بھرا ہوا ہے جو کہتی ہیں کہ جو لوگ خود کو خدا کے حوالے  کر دیتے ہیں وہ اقبال مندی حاصل کر لیتے ہیں اور ان کا ٹھکانہ جنت ہے  ۔ عمل قول سے زیادہ  اہم ہے، اسی طرح  اگر آپ کلمہ شہادت پڑھ لیتے   ہیں تو مذہب اسلام میں داخل تو ہو جاتے ہیں  لیکن اگر آپ کے اعمال کے آپ کے الفاظ کو جھٹھلاتے ہیں  تو اب آپ اب  مسلمان نہیں رہ جاتے ۔
اسلام دل کی صفائی کی بات کرتا ہے : روح کا حجاب جسم کے حجاب سے زیادہ اہم ہے، اور اسلام " خوبصورت تبلیغ کے ذریعہ لوگوں کو خدا کی طرف بلانے " کا مطالبہ کرتا ہے ۔ لیکن اسلام پسند : بیرونی طہارت، بیرونی حجاب پرتوجہ دیتے ہیں اور  " خوبصورت تبلیغ " کے بجائے وہ اپنا اسلام قبول کروانے کے لئے لوگوں کو دہشت زدہ کرتے ہیں ، جو کہ  مکمل طور پر تجرد پسندی ،  تفوق پسندی اور انفرادیت پسندی (یعنی ، غیر تکثیری) ہے  ۔


No comments:

Post a Comment