Tuesday, September 17, 2013

Do Not Entertain Any Defamation of Islam Resolution… ہتک اسلام کی قرارداد کو قابل اعتناء نہ سمجھیں، سلطان شاہین کااقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے مطالبہ


ہتک اسلام کی قرارداد کو اس وقت تک قابل اعتناء نہ سمجھیں جب تک کہ خود اسلامی ممالک میں جہادی ادب کی شرانگیزی سے اسلام کو محفوظ نہیں کر لیا جائے، سلطان شاہین کااقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے مطالبہ
سلطان شاہین ، ایڈیٹر، نیو ایج اسلام

September 16, 2013

اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل
چوبیسویں نشست  (9 سے 27 ستمبر 2013)
ایجنڈا آئٹم 3: ترقی کے حق سمیت شہری، سیاسی، اقتصادی، سماجی ،  ثقافتی اور تمام انسانی حقوق کا تحفظ اور فروغ ۔
سلطان شاہین ، ایڈیٹر، نیو ایج اسلام کا تقریری بیان
ورلڈ انوارنمٹ اینڈ ریسورسیز کونسل (WERC) کی طرف سے
16ستمبر 2013
جناب صدر،
ہم اس دنیا کے مسلمان،  کم از کم ہماری حکومتیں، اسلام کو بدنامی سے محفوظ کرنے کے لئے کی گئیں ہماری کوششوں پر  1999 کے بعد سے ہی اقوام متحدہ پر ضرب کاری لگا رہی ہیں ۔ لیکن کیا  وہی اسلامی ممالک جو مسلمانوں کی ترجمانی کا دعویٰ کرتے ہیں اسلام کو  بری طرح بدنام کرنے والے نہیں ہیں؟
اسلام کو دہشت گردی سے مربوط  کرنے کا مطلب  اسلام کو بدنام کرنا سمجھا جاتا ہے۔ کوئی یہ فرض کر سکتا ہے کہ سب سے پہلے  مسلم ممالک کو اپنے ممالک میں دہشت گردی کے نظریات کے ذریعہ اسلام کو بدنام کرنے کی ممانعت کرنی ہوگی ۔ تاہم، معاملہ بالکل برعکس ہے ۔ وہ ذرائع ابلاغ ہی ہیں جو ان اسلامی دہشت گردی کے نظریات کی تردید کر رہے ہیں  اور ان پر پابندی لگائی جا رہی ہے  جیسا کہ ایک دو ماہ قبل  ایک ویب سائٹ نیو ایج اسلام کے ساتھ پاکستان میں کیا گیا  تھا۔

No comments:

Post a Comment