A Reality of Islam اسلام کی ایک حقیقت
ناستک درانی ، نیو ایج اسلام
11ستمبر، 2013
ایک
حقیقت جسے آسانی سے نظر انداز کرنا ممکن نہیں یہ ہے کہ اسلام کے درخت کی
کئی شاخیں ہیں اور اس کے پتے دیگر تمام درختوں کی طرح حجم میں مساوی اور
شکل میں مشابہ نہیں ہیں، اسلام میں سینکڑوں مکاتبِ فکر ہیں جن کا انحصار یا
مصدر ایک ہی ہے اور وہ ہے قرآن اور سنت، ایک ہی مصدر پر انحصار کرنے کے
باوجود یہ سارے مکاتیبِ فکر قرآن وسنت سے مختلف اور ایک دوسرے سے متضاد
آراء حاصل یا کشید کرتے ہیں، انتہاء پسند کے پاس ایسی بھرپور اسانید ہوتی
ہیں جو اس کے موقف کو سپورٹ کرتی ہیں، اسی طرح امن پسند کے پاس بھی ایسی
اسانید ہوتی ہیں جو اس کے موقف کو تقویت بخشتی ہیں، سیاسی تنظیمیں بھی جو
ایک دوسرے سے مختلف فکر کی حامل ہوتی ہیں انہیں بھی بڑے بڑے اور جانے
پہچانے علمائے اسلام کی سپورٹ حاصل ہوجاتی ہے جو بڑی بے شرمی سے سب کے
سامنے کھڑے ہوکر کسی شہنشاہیت، یا آمریت کی حمایت کر رہے ہوتے ہیں اور اسے
اسلامی جواز دے رہے ہوتے ہیں اور اس کے لیے شریعت کا سہارا لیتے ہیں جو ہر
طرح کی اسانید کے لیے بڑی زرخیز ہے۔
No comments:
Post a Comment