Thursday, September 26, 2013

Looking Back~ Qur'ans for Peace: What One Person Can Do گئے دنوں پر ایک نظر~ امن کے لئے قرآن: ایک شخص کیا کر سکتا ہے


از ریورینڈ وائن لیونڈر
20 ستمبر 2013      
کلفٹن، کیلی فورنیا: میں ایک دِین دار آدمی ہوں اور پچھلے 25 سال سے یونائیٹڈ میتھوڈِسٹ چرچ میں عیسائی پادری کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہا ہوں۔ اپنے عقیدے کے اصولوں کے ساتھ اتنی گہری وابستگی کی بنا پر ہی میں کِسی بھی ایسے نفرت انگیز جُرم کو روکنے کے لئے کچھ کرنے، کچھ بھی کرنے، کی اشد ضرورت محسوس کر رہا ہوں جس کا ارتکاب گینز ویلے کا ایک عیسائی چرچ 'ڈَو ورلڈ آؤٹ ریِچ سینٹر، 11 ستمبر 2010 کو کرنے والا تھا۔
اگرچہ گینز ویلے شہر کے حکام نے یہ کہتے ہوئے اس اقدام کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا کہ اس شہر میں سرِ عام کتابیں نذرِ آتش کرنا ممنوع ہے لیکن اس کے باوجود پادری ٹیری جونز نے گیارہ ستمبر کے حملوں کی 9 ویں برسی پر اپنے 
چرچ کے پارکنگ ایریا میں قرآن کے نُسخے جلانے کا عہد کیا تھا۔ 
 

No comments:

Post a Comment