Pakistan: A Glimpse of a Deepening Crisis پاکستان ۔گہرے ہوتے ہوئے گرداب کی ایک جھلک
مجاہد حسین، نیو ایج اسلام
5دسمبر، 2013
پاکستان کے بعض باخبر قرار دئیے گئے اداروں اور افراد میں اِن دنوں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ جنرل کیانی کی سبکدوشی کے بعد پاک فوج کے نئے سربراہ جنرل راحیل شریف کا انتخاب وزیراعظم کی روایتی سیاسی سوچ کا مظہر ہے ،وہاں اس طرح کی افوائیں بھی گردش کررہی ہیں کہ ریاست سے برسر پیکار مذہبی انتہا پسندوں کے جذبات کو بھی ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے۔ایسی اطلاعات کی کسی جانب سے کوئی تردید بھی ابھی سامنے نہیں آئی اور نہ ہی پاک فوج کی طرف سے اس پر کوئی ردعمل سامنے آیا ہے۔پاکستان کے مہم جو میڈیا کی طرف سے اس تعیناتی کے بارے میں حد سے زیادہ بڑھی ہوئی دلچسپی اورقیاس آرائیوں نے مختلف اقسام کی افواہوں کی پرورش میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ایک خالصتاً ادارہ جاتی اور پیشہ ورانہ عہدے کے معاملے کو اس قدر موضوع بحث بنایا گیا کہ اب کہنے کو کچھ باقی نظر نہیں آتا۔بہت سے دانش ور حیران ہیں کہ فوج کی طرف سے اِنہیں کسی ردعمل کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔
No comments:
Post a Comment