Visiting Sufi Shrines is an Uplifting Experience صوفیاء کرام کے مزارات پر حاضری مذہبی ہم آہنگی اور سماجی امن و آشتی کا ایک روح پرور تجربہ: درگاہ اجمیر میں غیر مسلم زائرین کا برملا اعتراف
غلام رسول دہلوی ، نیو ایج اسلام
11 دسمبر 2013
اسلام میں کسی ولی اللہ کے مزار یا درگاہ پر حاضری دینے کا اصل مقصد تفکر، تدبر، روحانی مراقبہ، صاحب مزار کی مثالی زندگی اور تعلیمات میں غور وفکر کرنا اور ان کے رفع درجات کے لئے اللہ جل شانھ سے خصوصی دعا کرنا ہے ۔ تاہم اسلام میں مزار کا تصور کسی نبی، صحابی یا ولی اللہ سے منسوب ہے جنہوں نے اپنی پاکباز زندگی، تقویٰ و طہارت، عبادت و ریاضت اور مجاہدہ ومکاشفہ کے ذریعہ تقرب الی اللہ حاصل کر لیا۔ ایسے مقرب بندگان خدا کے حضور باریابی بے شمار فضیلتوں، رحمتوں اور برکتوں کا باعث بنتی ہے۔
No comments:
Post a Comment