Jewish Control over Media میڈیا پر یہودیوں کا قبضہ
اسد مفتی
12 دسمبر، 2013
میرے اس کالم کا محرک کے شاہ عبداللہ کا یہ بیان ہے ۔ ‘‘ فلسطین عربوں کا مسئلہ ہے اس لئے غیر عرب اس سےالگ ہی رہیں تو بہتر ہے ’’۔ تو آئیے دیکھتے ہیں کہ یہ عرب کون ہیں اور کیا ہیں؟
اسرائیل کے ارد گرد چار ‘‘ اسلامی ملک’’ شاد آباد ہیں ۔ مصر جس کے بغیر مشرق وسطیٰ میں جنگ نہیں ہوسکتی ۔ دوسرا شام، جس کے بغیر مشرق وسطیٰ میں صلح نہیں ہوسکتی ۔ تیسرا اردن، جس کی موجودگی کی وجہ سے اسرائیل اور فلسطینیوں میں کوئی تنازع طے نہیں ہوسکتا اور چوتھا لبنان ، جس کے سیکولرازم کی امید کی جاسکتی ہے۔ان چاروں ملکوں کا مجموعی 20 ہزار کلو میٹر رکھنے والی ننھی منی اسرائیل ریاست کے سامنے بے بس اور لاچار ہیں ۔ ان چار ملکوں میں بسنے والے دس کروڑ 25 لاکھ مسلمان 35 لاکھ یہودیوں کے سامنے یا مقابل محض گوبھی کے پھولوں کی حیثیت رکھتے ہیں یعنی ڈیڑھ ارب مسلمان اور 35 لاکھ یہودی ، ہے کوئی مقابلہ؟
No comments:
Post a Comment