Saturday, December 7, 2013

Concept of God in Islam اسلام میں خدا کا تصور




Arab News
8 نومبر 2013
ہر زبان میں ایک یا چند ایسے اصطلاحات ہیں جن کا استعمال اللہ کے لئے کیا جا تا ہے اور ان کا استعمال کبھی کبھی چھوٹے دیوی دیوتاؤں کے لئے بھی کیا جاتا ہے ۔یہ مسئلہ لفظ اللہ کے ساتھ نہیں ہے جو کہ ایک سچے خدا کا نام ہے ۔کسی اور بھی چیز کو اللہ نہیں کہا جا سکتا ۔ اس لفظ کا نہ تو جمع کا کوئی صیغہ ہوتا ہے اور نہ ہی اس کی کوئی جنسیت ہوتی ہے ۔ جب اس کا موازنہ لفظ ‘god’ سے کیا جاتا ہے تو اس کی انفرادیت عیاں ہو جاتی ہے کیونکہ اس کے جمع کا صیغہ‘gods’ اور مؤنث کا بھی صیغہ ‘goddess’ بنایا جا تا سکتا ہے ۔یہ جاننا دلچسپی سے خالی نہیں کہ اسم ‘اللہ ’ کا ذکر عیسیٰ مسیح کی زبان آرامی میں بھی ہے جو کہ عربی کی ہم اصل زبان ہے ۔
ایک حقیقی خدا اس منفرد تصور کی ایک عکاسی ہے جو اسلام خدا کے ساتھ منسلک کرتا ہے ۔ ایک مسلمان کے لئے اللہ قادر مطلق ، کائنات کا خالق اور پروردگار ہے۔ وہ لاشئی کی طرح ہے اور لاشئی اس کا ہم پلہ ہے ۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ان کے ہم عصروں نے اللہ کے بارے میں سوال کیا جس پر اس کا جواب قرآن کی ایک چھوٹی سی صورت کی شکل میں براہ راست خدا نے دیا ۔ ‘‘اے نبئ مکرّم!) آپ فرما دیجئے: وہ اﷲ ہے جو یکتا ہے،اﷲ سب سے بے نیاز، سب کی پناہ اور سب پر فائق ہے،نہ اس سے کوئی پیدا ہوا ہے اور نہ ہی وہ پیدا کیا گیا ہے،اور نہ ہی اس کا کوئی ہمسر ہے۔’’(112:1-4)

No comments:

Post a Comment