History of Namza in Islam (Part 8): Namaz of Two Reka'ats (اسلام میں نماز کی تاریخ - دو رکعت کی نماز (8
ناستک درانی ، نیو ایج اسلام
18 دسمبر، 2013
حضرت مقاتل بن سلیمان سے مروی ہے کہ: ”اللہ تعالی نے اسلام کے شروع میں دو رکعت صبح اور دو رکعت شام فرض کی تھی“ 1، یہ بھی آیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دن کے شروع میں کعبہ میں جاتے اور ضحی کی نماز پڑھتے، اس نماز کا قریش انکار نہیں کرتے تھے، ان کے صحابہ اگر عصر کا وقت آتا تو اطراف میں اکلیے یا دو دو کے گروہ میں منتشر ہوجاتے اور شام کی نماز پڑھتے، وہ ضحی اور عصر کی نماز پڑھتے تھے جو شام کی نماز ہے پھر پانچ نمازیں نازل ہوئیں 2، چنانچہ مسلمانوں کی اولین نماز دو طرح کی نمازیں ہیں: دن کے شروع کی نماز جسے وہ ”صلاۃ الضحی“ کہتے تھے، اور عصر کی نماز جسے وہ ”صلاۃ العشی“ اور عص
ر کی نماز کہتے تھے 3، علماء کی اکثریت کی یہی رائے ہے۔
No comments:
Post a Comment