Illogical Claim on Using the Word Allah لفظ اللہ کے استعمال پر غیر معقول مطالبہ
اسحاق یعقوب
20نومبر 2013
تمام مخلوق ایک کائنات ہے اور اس کائنات کی تخلیق کرنے والا خدا صرف ایک ہی ہے ۔ اللہ نے اپنے فنکارانہ دست قدرت سے انسانوں کو ان کے پورے شاہکار کے ساتھ پیدا کیااور وہ تمام انسانوں کاخالق ہے جو تمام انسان اپنے خالق کے طور پر اس کی عبادت کرتے ہیں ۔ دنیا میں کوئی بھی یہ دعویٰ نہی کر سکتا کہ صرف وہی خدا کی مخلوق ہے اور دوسرے لوگ اس کی مخلوق نہیں ہیں ۔ ہر شخص یہ دعویٰ کر سکتا ہے کہ اللہ اس کا خالق ہے اور اسے اپنے معتقدات اور طریقے کے مطابق اس کی عبادت کرنے اور اس کی فرمابرداری کرنے کا حق حاصل ہے ۔ لہٰذا یہ بات اب تمام لوگوں کے لئے واضح ہو گئی کہ خدا سب کے لئے ہے اور وہ تمام انسانوں سے اسی طرح محبت کرتا ہے جس طرح انسان اپنی اولاد سے۔ یہودیت کے علاوہ دنیا کے تمام مذاہب تمام لوگوں کے لئے کھلے ہوئے ہیں اور پوری دنیا میں کوئی بھی ان مذاہب پر عمل کر سکتا ہے ۔
No comments:
Post a Comment