Monday, December 2, 2013

Let’s Stop Calling Them Muslims انہیں مسلم کہنا چھوڑ دیں


رابرٹ سلام
23 ستمبر 2013
تقریباً 60 یا اس سے بھی زیادہ اسلامی ممالک ہیں ۔ چند تخمینوں کے مطابق تقریباً 5 .1 بلین لوگ مسلم ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں ۔ جب میں نے 11 ستمبر 2001 کے فوراً بعد اسلام قبول کیا‘اور یہ ستم ظریفی میری سمجھ سے باہر تھی ’ تو میں نے یہ سیکھا کہ مذہب خود میں پر امن ہوتا ہے حالانکہ اپنےملک پر ایک وحشت ناک حملے کی وجہ سے میں نے اسلام کا مطالعہ شروع کیا ۔ مجھے یہ معلوم ہوا کہ مسلمانوں کی تعریف اور ان کا تعین ان کے اعلیٰ اخلاقی کردار کی بنیاد پر کیا جانا چاہئے جو کہ رحمتوں کی ایک ایسی صفت ہے جو اپنی مرضی کو خالق کے سپرد کرنے میں پوشیدہ ہے ۔ اس کا مطلب یہ ہے مسلمانوں کو ایمان دار اور قابل اعتبار ہونا چاہئے ، انہیں ایسے لوگوں کا مددگار بننا چاہئے جو خود اپنی مدد نہیں کر سکتے، انہیں بے یارو مددگار لوگوں کا محافظ ہونا چاہئے ، انہیں حق کی آواز بلند کرنی چاہئے اور انہیں اس دنیا میں کبھی بھی عناد و دشمنی، فساد اور نا انصافی کی وجہ نہیں بننا چاہئے ۔

No comments:

Post a Comment