Islamic Martyrdom and Talibani ‘Martyrs’ ‘شہادت کا اسلامی تصور اور نام نہاد طالبانی ‘شہداء
غلام رسول دہلوی، نیو ایج اسلام
20 نومبر2013
ماہ محرم الحرام اسلامی تاریخ میں ایک اہم اور فیصلہ کن موڑ ثابت ہوا ہے ۔ یہی و مبارک و مسعود مہینہ ہے جس میں اسلام کو شر کے چنگل سے آزاد کرانے والے حسین ابن علی(رضی اللہ عنہما) نے شہادت کے صحیح معنوں کو اجاگر کرتے ہوئے جام شہادت نوش فرمالیا ۔ لیکن آج بعض دہشت گرد ‘مجاہدین’ کے بھیس میں اپنا سر ابھار رہے ہیں جو بے گناہ شہریوں کا بے دریغ قتل کرتے ہیں، علماء وفضلائے اسلام کے سر قلم کرتے ہیں، مسلموں اور غیر مسلموں دونوں پر خود کش حملہ کرتے ہیں اور پھر ان کی موت کے بعد ان کے مذہبی پیشوا انہیں ‘شہید’ کا درجہ دیتے ہیں ۔ مقام شہادت کی اس ہتک آمیز بے حرمتی نے آج اقوام عالم کی نظروں میں اسلام کے مقدس تصور شہادت کو ہی مشکوک بنا دیا ہے۔ تقریبا تمام مسلم ممالک میں حصول شہادت اور دخول جنت کے باطل زعم میں آج کے نام نہاد ‘مسلم مجہادین’ بے گناہ بچوں،عورتوں اور ضعیف شہریوں کے قتل عام سے دریغ نہیں کرتے۔
No comments:
Post a Comment