جے این یو میں فارغین جامعہ امام ابن تیمیہ کی نمائندگی کے بینر تلے اجلاس منعقد
نئی
دہلی ، 17 نومبر ( محمد خالد) سرزمین بہار میں ڈاکٹر محمد لقمان کے
ہاتھوں بنائے ، سجائے اور سنوارے گئے باغ و ادب ‘ جامعہ امام ابن تیمیہ ’
کے فارغین تعلیم کے تقریباً ہر میدان میں اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کرنے میں
کسی بھی ادارے سے پیچھے نہیں بلکہ کچھ میدانوں میں وہ صف اول میں نظر
آتے ہیں ۔ وہ فراغت کے بعد دیگر دینی اداروں کے ساتھ ساتھ
یونیورسیٹیوں میں بھی اپنی صلاحیت کالوہا منوا چکے ہیں اور ہر جگہ
پروگرام منعقد کرتے رہتے ہیں ۔ اسی سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے جواہر لال
یونیورسیٹی میں آج فارغین تیمہ کے نمائندگان کے بینر تلے ایک پروگرام
کا انعقاد عمل میں آیا، کاویری ہاسٹل کے روم نمبر 145 میں پی ایچ ،ڈی
اسکالر محمد اسعد تیمی کے زیر صدارت اس پروگرام کا آغاز ہوا، پر وگرام
کاموضوع تیمی برادران کے تعلیمی سرگرمیو ں کا جائزہ اور جامعہ ابن تیمہ
میں زیر تعلیم طلبا کیلئے جے این یو کا راستہ ہموار کرانے کی طریق کار
تھا، پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ریسرچ اسکالر ثناء اللہ صادق تیمی نے کہا
کہ جے این یو میں تیمی برادران کی کثرت ان تمام لوگوں کے چہرے پر زنا ٹے
دار طماچہ ہے جن لوگوں کو یہ کہنا ہے جامعہ امام ابن تیمہ کا تعلیمی
معیار زوال کا شکار ہو چکا ہے۔
موصوف
نے اس بات پر خاص طور پر زور دیا کہ جامعہ امام ابن تیمیہ کے بچوں کو جے
این یو کیسے لایا جاسکتا ہے اور کون سا طریقہ بہتر ہوسکتا ہے ، موصوف نے
صلاح کے طور پر ان باتوں کی طرف کااشارہ کیا کہ ہمیں باضابطہ طور پر جامعہ
میں ایک وفد کی شکل میں جانی چاہیے اور وہاں طلباء میں جے این یو کے
حوالے سے رغبت پیدا کرنے کی کوشش کرنی چاہیے ، ساتھ ہی ساتھ ہمیں اپنے
تجرباب کی بنیاد پر چند نمونہ ذات سوال بنا کر ان تک پہنچانی چاہیے اور
ذاتی طور پر بھی ہمیں ان کی بھرپور معاونت کرنی چاہیے ، مولانا جاوید
اسرار تیمی نے اپنے
No comments:
Post a Comment