History of Namaz in Islam: Namaz and Prohibition of Alcohal (Part 16) (اسلام میں نماز کی تاریخ - نماز اور شراب کا حرام قرار دیا جانا (16
ناستک درانی، نیو ایج اسلام
20جنوری، 2014
عربوں کے ہاں شراب سب سے پسندیدہ چیزوں میں شامل تھی، وہ اسے پینے میں افراط سے کام لیتے تھے جیسے آج کل لوگ چائے پیتے ہیں، ان کی زندگی بہت سخت تھی اور ذرائع معاش بہت محدود اور مشکل تھے، روز مرہ کی زندگی میں فراغت کے اوقات بہت طویل ہوتے تھے اور غربت غالب تھی، فراغت کے اوقات گزارنے اور غم حیات پر غلبہ پانے کے لیے وہ شراب نوشی کا سہارا لیتے تھے یوں شراب ان کی پسندیدہ چیز تھی جو وقتی طور پر ہی سہی انہیں ان کی مفلوک الحالی بھلانے میں مدد دیتی تھی، قتادہ سے مروی ہے کہ: ”اس وقت ان کے ہاں اس سے زیادہ پسندیدہ خوراک نہیں تھی“ 1۔
No comments:
Post a Comment