History of Namaz in Islam: The Arch, Reciting Surah e Fatiha and Speaking during Namaz (15) (اسلام میں نماز کی تاریخ - محراب، نماز میں فاتحہ پڑھنا اور بولنا (15
ناستک درانی، نیو ایج اسلام
13جنوری، 2014
محراب
مساجد میں محرابیں ہوتی ہیں جو قبلہ کے رخ کی طرف دلالت کرتی ہیں، امام جب نمازیوں کی امامت کرتا ہے تو وہ اسی کے سامنے کھڑا ہوتا ہے، ان ساری محرابوں کا رخ مکہ کی طرف ہوتا ہے، قرآن مجید میں لفظ ”محراب“ وارد ہوا ہے: فَنَادَتْهُ الْمَلَائِكَةُ وَهُوَ قَائِمٌ يُصَلِّي فِي الْمِحْرَابِ (ترجمہ: تو فرشتوں نے اسے آواز دی اور وہ اپنی نماز کی جگہ کھڑا نماز پڑھ رہا تھا) 1، یعنی عبادت کی جگہ اور مسجد کا درمیان 2، جاہلیوں کی لغت میں یہ لفظ اسی معنی میں وارد ہوا ہے۔
لفظ محراب مطلق طور پر مکہ کی طرف سمت کے معنی میں استعمال نہیں ہوتا بلکہ یہ اس خاص نشان زد جگہ کے لیے مخصوص ہے جو مسجد کی دیواروں میں اسے ممتاز بناتی ہے اور کعبہ کے رخ کا پتہ دیتی ہے، بعد میں محرابیں بنانے میں بخوبی فن کا مظاہرہ کیا گیا، البتہ لفظ قبلہ محراب اور نماز کے رخ کا معنی دیتا ہے 3۔
بعض مستشرقین کا کہنا ہے کہ لفظ کا اصل غیر معروف ہے، تاہم بعض دیگر مستشرقین وعلمائے لغت کا خیال ہے کہ اس لفظ کی اصل ”حربہ“ یا ”حریب“ ہے، یا اس کا اصل جنوبی عربی لفظ ”مکراب“ ہے جس سے حبشی زبان میں لفظ ”مکوراب“ (Mekwrab) بنتا ہے جس کا مطلب ہے ”عبادت گاہ“ تاہم اب ان آراء کی تصدیق نہیں ہوسکتی 4۔
No comments:
Post a Comment