Sufi Saints of Bihar صوبہ بہار کے صوفیاء اور اولیاء اللہ
ایمن ریاض، نیو ایج اسلا م
17 جنوری 2014
حضرت مخدوم کمال الدین یحییٰ منیری کا آستانہ جو کہ پٹنہ صوبہ (بہار) سے 29 کیلو میٹر دور منیر کی ایک مسجد کے صحن میں واقع ہے۔
لفظ ‘تصوف’ کا مصدر و ماخذ عربی کا لفظ ‘صفا’ ہے جس کا معنیٰ ‘خلوص’ ہے۔ اس کا ایک اور مصدر ‘صوف’ ہے جس کا معنیٰ ہے ‘اون’۔ اور ان تمام الفاظ و اصطلاحات سے اشارہ فضول خرچی سے گریز کرنے اور سادگی کو اہمیت دینے کی طرف ہے۔
‘صوفیائے بہار’ ایک کتاب ہے جسے ‘‘دینک جاگرن پرکاشن لمیٹڈ’’نے شائع کیا ہے۔ اس مضمون میں بہار کی ان خانقاہوں، درگاہوں اور مزارات کو زیر گفتگو لایا گیا ہے جن کا ذکر اس کتاب میں ہے اور اس کتاب میں صوبہ بہار میں واقع 52 سے زیادہ مقامات، روحانی مراکز اور خانقاہوں کی مکمل تصویر پیش کی گئی ہے۔
امارت شرعیہ (بہار، اڑیسہ اور جھارکھنڈ) کے جنرل سکریٹری انیس الرحمٰن قاسمی کا کہنا ہے کہ:
‘‘تقریبا گزشتہ 1000 سالوں سے بہار بڑے بڑے صوفیوں اور ولیوں کا مرکز رہا ہے۔ بہار کی آب و ہوا نے تمام صوفیوں کے علمی اور ابدی تمام قسم کے تشنگی کو سیراب کیا ہے۔ صوفیائے کرام کی حیات اور تعلیمات کا مشاہدہ بہار کی عوام کے اخلاق و کردار، مہمان نوازی، تعلیم و تربیت اور وہاں کی سوسائٹی میں کیا جا سکتا ہے۔