بیوی کو لازم ہے کہ اگر کوئی کام جو خود اس کے اپنے کرنے کاہے اپنے شوہر کو کرتا دیکھے خواہ اس نے اس کےلئے بیوی کو کہا ہو یا نہ تو اس سے نہایت معذرت کے ساتھ لے لے اورکہے کہ جب میں موجود ہوں تو آپ خود کیوں تکلیف کرتے ہیں۔ اگر شوہر اس سے پہلے اس کے کرنے کےلئے کہہ چکا ہے تو عذر کر نا چاہئے کہ میں بھول گئی تھی یا مجھے خیال نہ رہا تھا ورنہ میں کیو ں اس کام کو نہ کرتی۔ لیکن اگر بیوی اس ذرا سے معاملہ پر سکوت کرے گی یا شوہر کے اس طرح کام کرنے کو اس کا شوقیہ کام سمجھ لے گی تو یہ اس کی سخت غلطی ہوگی اور شوہر کے دل میں کدورت اور رنج بٹھا نے کا باعث ہوگی۔
شوہر وزوجہ کے درمیان رنجش کی وجہ زوجہ کے تعلیم یافتہ ہونے کی حالت میں کبھی یہ ہوتی ہے کہ زو جہ کسی خفیہ پتہ پر اپنے عزیزوں سے خط وکتابت رکھتی ہے، جس سے شوہر کو طرح طرح کے شبہات پیدا ہوتے ہیں۔ شوہر وزوجہ رشتہ اتحاد اور آپس کے پورے اعتماد کا ہے ۔ اس حالت میں زوجہ کو کوئی خط وکتابت بلا اجازت وعلم شوہر نہیں کرنی چاہئے اور سب سے بہتر انتظام یہ ہے کہ زوجہ ہمیشہ اپنے خطوط کھلے لفافہ میں شوہر کے حوالہ کرے۔ لیکن اگر بدقسمتی سے آپس میں اس قدر اتحاد و اعتماد نہ ہو تب شوہر کو بھی ہر گز زوجہ کے خطوط کو دیکھنے کے درپے نہیں ہوناچاہئے ۔ اس کا نتیجہ صرف یہ ہوگا کہ اس کی زوجہ کسی اور خفیہ پتہ پر خط وکتابت کرے گی جو زیادہ بدنامی کا موجب ہے۔ پس شوہر کو چاہئے کہ ایسے حالات میں اپنے طریق عمل سے یقین دلانا چاہئے کہ وہ اس کے خطوط کے دیکھنے کے درپے دلانا چاہئے کہ وہ اس کے خطوط کے دیکھنے کے درپے نہیں ہے اور بیوی کی اس بے اعتماد ی پرصبر کرے۔
سب سے اخیر نصیحت یہ ہے کہ ان فرائض میں سے اگر کچھ کوتاہی ہوجائے مثلاً ترک ادب، یا ترک اطاعت ، یا کوئی امر خلاف محبت تو بیوی کو لازم ہے کہ جس قدر جلد ممکن ہو اپنے شوہر سے اس فرد گذاشت کی بابت معذرت طلب کرے۔ اگر کوئی کلمہ ارادتاً سہوایاً غصہ میں منہ سے خلاف شان شوہر نکلا ہو اور شوہر باوجود اس کے خوش نظر آتاہو تو اس کی خوشی پر پھولنا نہیں چاہئے اور یادرکھنا چاہئے کہ اس کلمہ کی نسبت جب تک تم معذرت نہ کروگی شوہر کے دل میں ضرور کھٹکتا رہے گا۔ معذرت کےطلب کرنے میں کبھی شرم نہیں کرنی چاہئے اور یاد رکھنا چاہئے کہ یہ شرم ایسی مضر نہیں ہے جیسا شوہر کے دل میں کسی رنجش کاجاگزیں رہنا ،بعض عورتیں جو بہت ہوشیار ہوتی ہیں اور طریق معذرت کا اختیار کرتی ہیں۔ کبھی تو وہ یہ کرتی ہیں کہ شوہر کو غصہ میں جو چاہیں کہہ لیتی ہیں۔
http://www.newageislam.com/urdu-section/عورت-اور-ان-پر-مردوں-کی-جھوٹی-فضیلت--آخری-قسط/d/2318
No comments:
Post a Comment