Urdu Section | |
01 Feb 2012, NewAgeIslam.Com | |
سلمان رشدی تنازعہ : ہندوستان بھی اسلامو فاسزم کے خطرات سے محفوظ نہیں | |
سلطان شاہین، ایڈیٹر، نیو ایج اسلام ڈاٹ کام 24جنوری، 2012 |
سلمان رشدی کو جے پور لٹریری فسٹیول میں جمع ہوئے ادیبوں اور ان کے پرستاروں سےویڈیو لنک کے ذریعہ بات کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ یہ ہمارے ملک کے لئے شرم کی بات ہےاور اس سے بھی زیادہ ہماری قوم کے لئے ہے۔ ہمارے ملک کے لئے شرم کی بات اس لئے ہے کیونکہ نہ تو ہمارے پاس وسائل ہیں اور نہ ہی دنیا میں اپنی نوعیت کے بہترین ایک لٹریری فیسٹیول کو گینگسٹر اور مافیائوں کے تششد کی دھمکی سےحفاظت کرنے کی ہمت ہے۔ ہماری قوم کے لئے شرم کی بات اس لئےہے کیونکہ ہمارے درمیان مذہبی ٹھگ ہیں جو ایک غیر مضرتقریب کو اس لئے چیلنج کر رہے ہیں، کیونکہ وہ ایک مصنف ہے جس نے ہمارے نبی کریم ﷺ کی توہین کی ہے-ایسی توہین جو ہم بغیر احساس کئے ہر دن ، ہر منٹ ، معمول کے مطابق کرتے ہیں اور جس قسم کے بد عنوان ہم لوگ ہیں، اپنی بد اعمالیوں کے سبب خدا کے سامنے خم ٹھونکتے ہیں اور اسلام کو بدنام کرتے ہیں۔تقریب سے کوئی نقصان ہونے والا نہیں تھا کیونکہ سلمان رشدی کوئی متنازعہ مسئلہ اٹھانے، سیٹینک ورسیز کے بارے میں بولنے یا اسے پڑھنے نہیں جا رہے تھے۔ سلطان شاہین، ایڈیٹر، نیو ایج اسلام ڈاٹ کام http://www.newageislam.com/NewAgeIslamUrduSection_1.aspx?ArticleID=6522 |
No comments:
Post a Comment