Friday, January 20, 2012


Urdu Section
20 Jan 2012, NewAgeIslam.Com
ہندوستانی مسلمان اور تعلیم

ظفر آغا

سچر کمیٹی رپورٹ کے مطابق مسلمانوں کی کل آبادی کا محض چار فیصد حصہ ہی گریجویٹ ڈگری حاصل کرپاتا ہے۔اسی رپورٹ نے اس بات کی بھی نشاندہی کی ہے کہ مسلمانوں کا یہ تعلیمی تناسب اس ملک کے دلتوں سے بھی کم ہے۔یعنی اعلیٰ تعلیم کے میدان میں مسلمان اس ملک کی سب سے پسماندہ قو م ہیں۔ اللہ کی پناہ!وہ قوم جو قرآن حکیم میں اعتقاد رکھتی ہو اس کا شمار ہندوستان جیسے ملک میں اعلیٰ تعلیمی سطح پر سب سے پسماندہ قوم میں ہوتا ہو، اس سے زیادہ حیرت ناک بات اور کیا ہوگی کیونکہ اللہ ربالعزت کا پہلا پیغام ،جو جبریل امین نے رسول کریم کودیا وہ تھا ‘‘اقرا’’ یعنی پڑھو ۔گویا مذہب اسلام کی بنیاد ہی تعلیم پر ہے اور اس مذہب کے ماننے والے ہندوستانی اعلیٰ تعلیم کے میدان میں سب سے پسماندہ قوم کہلائیں اس سے زیادہ شرمناک بات اور کیا ہوسکتی ہے ۔ظفر آغا

http://www.newageislam.com/NewAgeIslamUrduSection_1.aspx?ArticleID=6420

No comments:

Post a Comment