Dispute With the Journalists or Business Houses? صحافیوں یا کاروباری ترجمانوں کا تنازعہ؟

مجاہد حسین، نیو ایج اسلام
6مئی، 2014
پاکستان
میں صحافت اور اس کی حدود وقیود کے بارے میں بہت کشیدہ صورت حال پیدا
ہوچکی ہے اور امکان یہی ہے کہ پاکستانی صحافت کو مقتدر قوتوں کی خواہش کی
رسی کے ساتھ باندھ دیا جائے گا۔اس خواہش کی تمام تر امکانی جزئیات خود
پاکستانی صحافت کا ایک بہت بڑا حصہ ترتیب دے رہا ہے، جس کی نمایاں وجہ
ذرائع ابلاغ کے اداروں اور افراد کی باہمی جنگ ہے۔کیوں کہ ریاست اور اس کے
عوام کو لاحق اصل موضوعات سے مستقل طور پر کنارہ کشی اسی طور ممکن ہے کہ
ذرائع ابلاغ کو ایسے موضوعات میں اُلجھا دیا جائے جن سے جان چھڑانا آسانی
کے ساتھ ممکن نہ ہو۔جس ریاست میں قانون کے احترام اور آئین کی بالادستی کے
تصورات ابھی پیدا بھی نہ ہو پائے ہوں اور وہاں خود کو قانون اور آئین قرار
دے کر تمام اختیارات اور طاقت اپنے پاس جمع کرلینے کی روایت پوری قوت کے
ساتھ موجود ہو وہاں محض نشان زد اداروں کے لیے حدود وقیود کے تانے بانے
سمجھ میں نہ آنے والی منطق ہے۔
No comments:
Post a Comment