To Support Or Not To Support
The Islamic State Of Iraq عراق اور شام کی اسلامی ریاست اور ابوبکر
البغدادی کی اسلامی خلافت کی حمایت کی جائے یا نہ کی جائے: ہندوستانی اردو
میڈیا شش و پنج کی حالت میں
نیو ایج اسلام ایڈٹ دیسک
8 جولائی 2014
عام
طور پر اردو پریس عراق اور شام کی اسلامی ریاست کا ہمدرد رہا ہے۔ اس کا
مشاہدہ حذف و قطع اور لغزشوں کے اس کے عمل میں کیا جا سکتا ہے۔ اردو پریس
نے مکمل طور پر اس خبر کو نظر انداز کر دیا کہ ISIS نے موصل کے باشندوں سے
اس بات کا مطالبہ کیا تھا کہ وہ اپنی بیٹیوں کو جنگجوؤں کے لیے جہاد
النکاح میں پیش کریں۔ اردو پریس نے 3 جولائی کو عراق سے واپس ہونے والے دو
کاریگر صفدر کنہی اور محمد عباس کو تقریبا نظر انداز ہی کر دیا جنہوں نے
نجف سے فرار ہونے کے پریشان کن تجربے کو عوام کے سامنے رکھا تھا۔ محمد
عباس نے ISIS عسکریت پسندوں کو "وحشی" کہا تھا اور اس نے یہ بھی کہا تھا
کہ اس سے قبل اس نے ایسا نہ تو کبھی دیکھا تھا اور نہ ہی کبھی سنا تھا۔ اس
نے کہ ‘‘ان کے تشدد کی کوئی مثال نہیں ملتی اور ان کا ظلم و ستم ناقابل
برداشت ہے۔" لیکن قید سے رہائی پانے والی کیرالہ ایک نرس نے جب ان کے تئیں
ISIS عسکریت پسندوں کے اچھے رویے کی تعریف کی تو اردو میڈیا کے ایک طبقہ
میں جوش و ولولہ پیدا ہو گیا اور انہوں نے اس خبر کو حقیقت سے کہیں زیادہ
بڑھا چڑھا کر پیش کرنا شروع کر دیا۔
No comments:
Post a Comment