Wednesday, January 22, 2014

Mysticism, Trustworthiness And Social Activism روحانیت، امانت داری اور خدمت خلق: سیرت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے تین تابناک پہلو جن کا احیاء نو آج مسلمانوں کی اولین ضرورت ہے




غلام رسول دہلوی، نیو ایج اسلام
14جنوری 2014
نیو ایج اسلام کے بانی و ایڈیٹر جناب سلطان شاہین نے اپنے ایک حالیہ خطاب میں ذہن و فکر کو جھنجھوڑ دینے والے عنوان کو اپنا موضوع گفتگو بنایا: ‘‘......اس بات کا مطالعہ کرنا ہمارے لیے انتہائی اہم ہے کہ اعلان نبوت سے پہلے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا طرزحیات کیا تھا، ہم اس بارے میں زیادہ نہیں جانتے لیکن اس تعلق سے ہم جتنا بھی جانتے ہیں اس سے ہمیں یہ پتہ چلتا ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کئی کئی گھنٹے اور کئی کئی دن مراقبے میں گزارا کرتے تھے.......’’ انہوں نے مزید یہ کہا کہ: ‘‘رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات مبارکہ کا یہ پہلو انتہائی نمایاں ہے کہ آپ مسلسل کئی کئی ہفتوں تک غار حرا میں بیٹھ کر مراقبہ اور مجاہدہ میں مشغو ل رہا کرتے تھے۔ اور اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سچائی و امانت داری اور قابل اعتماد ہونے جیسی صفات کا بھی پورے عرب م
 

No comments:

Post a Comment