Monday, April 13, 2015

Action Points for Defeating the Extremist Ideology انتہا پسند نظریہ کو شکست دینے کے لئے حکمت عملی

Action Points for Defeating the Extremist Ideology انتہا پسند نظریہ کو شکست دینے کے لئے حکمت عملی


نصیر احمد، نیو ایج اسلام
09 اپریل، 2015

انتہا پسند نظریہ تمام فرقوں کے ناقص اسلامی اصول و معتقدات کی موجودہ صورت حالت سے بہت ز یادہ مختلف نہیں ہے۔ انتہا پسند اپنے معمولات میں صرف سخت گیر ہیں اور یہ اس بات کے جواز کے بغیر نہیں ہے کہ اسلامو فوب انہیں"اعتدال پسندوں" کے مقابلے میں مسلمان زیادہ کہتے ہیں۔ لہٰذا، اعتدال پسند مسلمانوں کےلیے ناقص اسلامی اصول و معتقدات کو قبول کیے اور ان کی اصلاح کیے بغیر نظریاتی انتہا پسندوں کو شکست دینا ناممکن ہے۔
مندرجہ ذیل مفروضات کی بنیادپر انتہا پسندوں کے معمولات کو ہر فرقے کے ناقص اسلامی اصول و معتقدات میں حمایت حاصل ہے۔
1۔ وہ تمام لوگ جو حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) کے پیروکار نہیں ہیں "کافر" ہیں۔
2۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم "کفر" کے خاتمے کے لئے "کافروں" کے خلاف جنگ لڑ رہے تھے۔
3۔ مرتد سزائے موت کے مستحق ہیں۔
انتہا پسندوں کو نظریاتی طور پر اس وقت تک شکست سے دو چار نہیں کیا جا سکتا جب تک مندرجہ بالا ان تینوں مفروضات کو مسترد نہ کر دیا جائے اور اسلامی تعلیمات اور اصول و معتقدات کو ان بے معنیٰ مفروضات سے پاک و صاف نہ کر دیا جائے جو اسلامی تعلیمات اور اصول و معتقدات کا حصہ بن چکے ہیں اور اسلامی اداروں میں جن کی تعلیم دی جاتی ہے۔
صحیح نقطہ نظر یہ ہے کہ:
1۔ صرف ظالم اور جفاشعار  لوگ ہی کافر ہیں۔ دنیاوی زندگی میں کافر کی اصطلاح ایک غیر جانبدار عقیدہ ہے۔
2۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مذہبی ظلم و ستم کو ختم کرنے کے لیے صرف ظالموں کے خلاف جنگیں لڑیں۔ قرآن کریم "کفر" کے خاتمے کے لئے جنگ چھیڑنے کی اجازت نہیں دیتا اس لیے کہ دین میں کوئی جبر نہیں ہے۔
3۔ ارتداد یا توہین رسالت کے لیے قرآن میں کوئی سزا مشروع نہیں ہے۔
میں نے اپنے مضامین میں اس سے متعلق تمام مسائل کا قرآن کی شہادت کے ساتھ مکمل طور پر احاطہ گیا گیا ہے۔
Who Is A Kafir In The Quran? (Part 1): 'Kafir,' 'Mushrik' and 'Idolater' are not synonyms
Who Is A Kafir In The Quran? (Part 2): Muslim– Non-Muslim Relationship
Who Is A Kafir In The Quran? (Part 3): Why Kufr Is A Relative Concept While Shirk, Idol Worship Etc. Have Fixed Meanings
Who is a Kafir in the Quran? (Part 4) Defining Kufr
The Story of the Prophetic Mission of Muhammad (pbuh) in the Qur’an (Concluding Part) Summary
حکمت عملی یہ ہے کہ مذکورہ بالا نکات پر اتفاق رائے قائم کی جائے تا کہ صحیح معنوں میں انتہا پسندوں کو اسلام سے خارج کیا جا سکے اور انہیں مکمل طور پر شکست دیا جا سکے۔ فی الحال، عالمی درسگاہ الازہر سمیت تما م لوگ صرف بے بنیاد بیان بازیوں میں اپنا وقت ضائع کر رہے ہیں۔ ہمیں اس بات کا مطالبہ کرنا چاہیے کہ تمام اسلامی ادارے ان تینوں نکات پر اپنا ایک واضح موقف ظاہر کریں۔ اگر چہ یہ آسان نہیں ہوگا۔ اس سلسلے میں گفتگو اور بحث و مباحثے ہوں گے لیکن اس میں جھوٹے اور بے بنیاد وعدے کر کے نفاق کا راستہ اختیار کرنے کے بجائے شفافیت اختیار کیا جانا ضروری ہے۔ میں حکومت ہند سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اس سلسلے میں کوئی مناسب قدم اٹھائے۔ یہ ملک کے ہر شہری اور ہر مسلمان کے حق میں ہے۔ ہندوستانی مدارس قرآن کے واضح کلام اور پیغام کے خلاف ایک انتہائی محدود تشریح پر مبنی ناقص اصول و معتقدات کو درست کرنے کے علاوہ انتہا پسندی کی لعنت کو ختم کرنے میں دنیا کی قیادت کر سکتے ہیں۔

URL for English article:

No comments:

Post a Comment