Taliban Lie about Using Child Suicide Bombers طالبان کی دروغ گوئی، بچوں کا استعمال خودکش بمبار کے طور پر
نجیب اللہ اور اسٹاف
29 جنوری 2014
بات
جب دہشت گردانہ حملوں میں ملوث ہونے کی ذمہ داری قبول کرنے کی آتی ہے تو
طالبان عسکریت پسند ذمہ داری قبول کرنے کے بجائے سہولت کا ڈھونگ رچاتے ہیں۔
مثال کے طور پر ان کی اس حکمت عملی کو ہی دیکھ لیں کہ وہ لڑکیوں کو خودکش بمبار کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔
ایک
افغانی شہری رحیم اللہ عثمانی کا کہانا ہے کہ جب کوئی بمبار حملہ کامیاب
ہو جاتا ہے تو وہ سرکش اور فتنہ انگیز طالبان ان ہتھکنڈوں کی ذمہ داری بڑی
آسانی کے ساتھ قبول کر لیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مگر جب ایسا کوئی
حملہ ناکامیابی کا شکار ہوتا ہے تو یہی عسکریت پسند اس پورے معاملے سے ہی
انکار کر بیٹھتے ہیں۔
ایک
دس سالہ بچی اسپوژمی کا کیس بھی کچھ ایسا ہی لگتا ہے جسے سیکورٹی فورسز کی
ایک چوکی کو بم دھماکے کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے کے الزام میں 6 جنوری
کے دن صوبہ ہلمند میں گرفتار کیا گیا تھا۔
No comments:
Post a Comment