Friday, December 6, 2013

Reconciliation is Best مصالحت بہتر ہے


مولانا وحید الدین خان
8 اکتوبر 2013
قرآن (4:128) میں ایک فطری قانون کو اس طرح‘‘الصلح خیر’’ بیان کیا گیا ہے ۔جب دو فریقوں کے درمیان اختلاف پیدا ہو جائے تو وہ تصادم اور تشدد میں مشغول ہو سکتے ہیں ۔ لیکن ایسی صورت حال میں بھی ایک ایسا راستہ ہے جسے وہ اختیار کر سکتے ہیں اور وہ راستہ فوراً صلح کرنا اور اختلافات کو ختم کرنا ہے ۔ اسی کو مصالحت کہا جاتا ہے ۔
تاہم دونوں فریقوں کی توقعات اور ضروریات کا اس قسم کی مصالحت کے ذریعہ پورا ہونا شاذ و نادر ہے ۔ اکثر معاملات میں اسے ایک یکطرفہ بنیاد پر انجام دیا جاتا ہے ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ دونوں میں سے کوئی ایک فریق اپنے مطالبات اور خواہشات کو برطرف کر دیتا ہے اور دوسرے فریق کی مرضی کے مطابق اپنا تنازع ختم کرنے پر متفق ہو جاتا ہے ۔
 

No comments:

Post a Comment