Monday, December 30, 2013

90 percent of Muslims Do not Support the Policies of the Saudi Government 90 فیصد مسلمان آلِ سعود کی حکومت کی پالسیوں کی تائید نہیں کرتے اس لئے جمعیتہ علماء ہند اور جمعیتہ اہل حدیث کا دعویٰ بغیر دلیل کا ہے

خادمِ حر مینِ شریفین کی نقاب کشائی
اخبار مشرق کا نظریہ
26دسمبر، 2013
صدر جمیعتہ علماء ہند سید ارشد مدنی و استاذ حدیث دارالعلو م دیو بند کی طرف سے زیادہ تر اُردو اخباروں میں ایک اشتہار شائع کیا گیا ہے جس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ اشتہار میں لکھی ہوئی باتوں کی تائید دارالعلوم دیوبند اور اُس سے وا بستہ بے شمار ادارے بھی کرتے ہیں۔ اس اشتہار میں خادمِ حرمین شریفین ملک عبد اللہ کی ذات اور پالسیوں پر بعض لوگوں کے ذریعہ اُٹھائے گئے سوالات کے جوابات دینے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ حالانکہ سعودی عرب کی دولت کے ذریعہ پھیلائی جا رہی وہابی نجدی، سلفی، اہل حدیث، دیوبندی فکر سے تعلق رکھنے والوں کی تعداد پوری دنیا میں مشکل سے ۱۰ فیصد ہے اورباقی سُنّی اور شیعہ مسلمانوں کی تعداد ۹۰ فیصد ہے جو سعودی عرب کے ذریعہ پھیلائی جا رہی وہابی نجدی، سلفی، اہل حدیث اور دیوبندی فکر کے مخالف ہیں اور یہ بات روز روشن کی طرح سب پر عیاں ہے اور اسی وجہ سے اس وضاہتی بیان میں کسی بھی سنّی یا شیعہ ادارے کا کوئی نام موجود نہیں ہے ۔ جس کی وجہ سے اپنے آپ اس بات کی وضاحت ہو جاتی ہے کہ تقریباََ ۹۰ فیصد لوگ آلِ سعود کی حکومت کی پالسیوں کی تائید نہیں کرتے اس لئے اشتہار دینے والے اداروں کا دعویٰ بغیر دلیل کا ہے۔ اس وضاحتی اشتہار میں تین نکات پر بہت زور دیا گیا ہے ۔
 

No comments:

Post a Comment