Tuesday, November 19, 2013

Burqua: A Sign of Slavery or Religion برقع ........ غلامی کی علامت یا مذہبی فریضہ

آصف ڈار
18 نومبر، 2013
برطانیہ  میں بالآخر برقع پر پابندی کے حوالے سے بحث  کا آغاز ہوہی گیا ہے اور اب تک کئی برطانوی وزراء کے ساتھ ساتھ  برطانوی میڈیا کےبعض حلقے  بھی برقع پر پابندی  کا مطالبہ کرچکے ہیں ۔ برقع پر پابندی  کی یہ بحث کئی مرتبہ شروع ہوئی اور پھر ختم ہوگئی ۔ فرانس  اور بیلجیم میں عوامی اجتماعات  کے مقام پربرقع پہننے پر پابندی  عائد کئے جانے کے بعد بھی برطانیہ میں وقتی  طور پر اس بحث کا آغاز ہوا تھا مگر برطانوی روایات کے پیش نظر یہ بحث ختم ہوگئی۔ پھر اس ملک میں کئی ایسے واقعات  ہوئے جن  کی وجہ سے مسلمان مین سٹریم  میڈیا  میں موضوع بحث  بنتے رہے ہیں ۔ ان میں برمنگھم  کے ایک کالج  میں مسلمان اسٹوڈنٹس  کی جانب  سے کالج کے اندر برقع پہن کر گھومنے  کے قواعد  پر احتجاج اور اس احتجاج کے بعد  کالج انتظامیہ کا جھک جانا ۔ اور اب چند روز قبل ایک مشتبہ  دہشت گرد کا مسجد  کے اندر سے برقع پہن کر فرار ہوجانے کے واقعات  میں جب  برقع پر پابندی  لگائی گئی تو اسٹوڈنٹس  نے اس شہری  آزادیوں کے خلاف قرار دیا جب کہ انسانی اور شہری  حقوق کی تنظیموں  نے بھی اس کی مخالفت  کی ۔

 

No comments:

Post a Comment