Wednesday, June 27, 2012

الوداع اے ماہِ رمضان الوداع, Urdu Section, NewAgeIslam.com

Urdu Section
الوداع اے ماہِ رمضان الوداع

نصرت ظہیر

برسوں پہلے کےوہ شب وروز آج بھی میری یادوں میں محفوظ ہیں، جب رمضان کا آخری ہفتہ آتے آتے روزہ داروں کےچہروں سےجھلکنے والی پر نور نقاہت میں افسردگی کی بھی ایک لکیر نمایاں ہونے لگتی تھی۔ یہ احساس کہ بس اب چند روز میں سحر وافطار کا یہ سلسلہ منقطع ہوجائے گا، لوگوں کواکثر اداس کردیا کرتا تھا ۔رمضان کی آخری سحری کی راتوں میں ہمارے پڑوسی ناظم علی خاں مرحوم کی میلاد پارٹی ، جب سہارنپور کی سڑکوں پروداع نامہ گاتے ہوئے گزرتی تھی تو دل پر ایک عجیب ہی اثر ہوتا تھا۔ گہری سیاہ رات .....آگے آگے کوئی بڑا سا پیٹرو میکس لیمپ کاندھے پر اٹھائے چل رہا ہے ، اس کی روشنی میں ناظم خاں اور ان کے ایک خوش الحان دوست ،جن کا نام اب یاد نہیں ،میلاد کے نعتیہ کلام کا بڑا سا رجسٹرار اٹھائے نعتیں پڑھتےہوئے آہستہ قدمو ں سے آرہے ہیں اور ان کے پیچھے بیس تیس لوگوں کی ایک ٹولی لے میں لے ملا کر نعتوں کے مصرعے اٹھاتی ہوئی سڑک سے گزررہی ہے....یا نبی سلام علیک –یا حبیب سلام علیک – یارسول سلام علیک- صلوات اللہ علیک ....سحری میں آنکھ کھلنے پر رات کی خاموشی میں دور سے آتی ہوئی ناظم خاں اور ان کے ساتھیوں کی سوز میں ڈوبی ہوئی آواز .....

ہوئی آواز.....

الوداع اے ماہِ رمضان الوداع.....

سن کر دل جیسے غم سے بھر جاتا تھا۔

اور پھر آخری افطار کا منظر ....بڑی سی سفید چادر پر افطاری سے سجا ہوا پرُ بہار دستر خوان....روزہ کھولنے کے وقت کا اعلان کرنے والے گولے کے دغنے کا انتظار .....اور اس انتظار پر غالب آجانے والا یہ احساس کہ کل سے یہ دستر خوان یوں سجے گا.....عید کے چاند کی خوشی بھی کچھ کم سی ہوجاتی تھی......یہ باتیں تب کی ہیں، جب کوئی آتا تھا تو دل خوش ہوتے تھے اور جاتا تھا تو آنسو ؤں سےرخصت کیا جاتا تھا۔ آج اس سب کی فرصت کہاں....اور ہو بھی تو خیال کسے آتا ہے۔

http://www.newageislam.com/urdu-section/الوداع-اے-ماہِ-رمضان-الوداع/d/1772


No comments:

Post a Comment